رسائی کے لنکس

کیمیائی حملہ، شامی اہل کاروں کے خلاف امریکہ نے تعزیرات عائد کردیں


مالیات کے امریکی وزیر نے اِس بات کا اعلان پیر کے روز کیا، یہ کہتے ہوئے کہ اُن کے امریکہ میں تمام اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ یہ 271 اہل کار شام کے سائنسی مطالعے اور تحقیقی مرکز کے ملازمین ہیں

امریکہ نے شام کے سرکاری اہل کاروں پر تعزیرات عائد کر دی ہیں، جو اس ماہ کے اوائل میں کیے گئے سارن گیس کے مبینہ حملے کے جواب میں کیا گیا ہے جس میں درجنوں شہری ہلاک ہوئے۔


مالیات کے وزیر، اسٹیو منوشن نے اس بات کا اعلان پیر کے روز کیا، یہ کہتے ہوئے کہ اُن کے امریکہ میں موجود تمام اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ یہ 271 اہل کار شام کے سائنسی مطالعے اور تحقیقی مرکز کے ملازمین ہیں۔


ٹرمپ انتظامیہ سمجھتی ہے کہ چار اپریل کو خان شیخون کے قصبے پر ہونے والا حملہ شامی صدر بشار الاسد کی حکومت نے العشیرات کے فضائی اڈے سے کیا تھا۔


کیمیائی حملے کے نتیجے میں تڑپ کر ہلاک ہونے والے بچوں کی تصاویر دیکھ کر، صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فیصلہ کیا تھا کہ فوجی اقدام لازم ہوگیا ہے۔ کیمیائی حملے کے دو روز بعد امریکہ نے ہدف بنا کر فضائی اڈے پر میزائل حملہ کیا۔


شام نے کیمیائی ہتھیار رکھنے کی تردید کی ہے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG