رسائی کے لنکس

امریکی ہائی اسکول میں فائرنگ سے ایک طالب علم ہلاک چار زخمی


امریکی ہائی اسکول میں فائرنگ سے ایک طالب علم ہلاک چار زخمی

امریکی ہائی اسکول میں فائرنگ سے ایک طالب علم ہلاک چار زخمی

امریکی ریاست اوہائیو میں ایک ہائی اسکول کے اندر ایک مسلح نوجوان نے، جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ بھی طالب علم تھا، فائرنگ کرکے ایک طالب علم کو ہلاک اور چار کو زخمی کردیا۔

گیوگا کاؤنٹی کے شیرف نے کہاہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ کلیولینڈ کے مشرق میں تقریباً 50 کلومیٹر فاصلے پر واقع کارڈن ہائی اسکول میں پیش آیا۔

مسلح نوجوان نے کلاسیں شروع ہونے سے قبل کیفے ٹیریا میں گولیاں برسائیں۔

ایک عہدے دار کا کہناہے کہ مسلح شخص کو حراست میں لے کر اسکول کی عمارت سے باہر نکال دیا گیاہے۔

ایف بی آئی کے ایک ترجمان نے کہاہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں چار طالب علم زخمی ہوئے جنہیں علاقے کے اسپتال پہنچادیا گیاہے۔ تاہم فوری طورپر زخمی طالب علموں کی حالت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

کارڈن اسکولز کے سپرنڈٹینڈنٹ جوزف برگرانٹ نے کہاہے کہ اسکول کے تمام 1100 طالب علم محفوظ ہیں۔

XS
SM
MD
LG