رسائی کے لنکس

چین میں قید اپنی اہلیہ کے معاملے کو اجاگر کرنے میں کوشاں امریکی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سینڈی چینی نژاد امریکی شہری ہیں اور جب انھیں حراست میں لیا گیا تو وہ دیگر چینی نژاد امریکی کاروباری شخصیات اور ہیوسٹن کے حکام کے ایک گروپ کے ساتھ چین کے دورے پر تھیں۔

چین کے صدر شی جنپنگ کے دورہ امریکہ کے دوران ہیوسٹن کے ایک شہری اس موقع کو چھ ماہ سے چین میں قید اپنی اہلیہ کے معاملے کی طرف مبذول کروانے کے لیے استعمال کرنا چاہ رہے ہیں۔

ہیوسٹن کے رہائشی جیف گیلس نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ان کی اہلیہ سینڈی فان گیلس کو گوانگزو میں جاسوسی اور ریاستی راز چرانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

سینڈی چینی نژاد امریکی شہری ہیں اور جب انھیں حراست میں لیا گیا تو وہ دیگر چینی نژاد امریکی کاروباری شخصیات اور ہیوسٹن کے حکام کے ایک گروپ کے ساتھ چین کے دورے پر تھیں۔

ان پر تاحال کوئی فرد جرم عائد نہیں کی گئی اور اتوار کو انھیں ناننگ میں ایک حراستی مرکز میں منتقل کیا گیا ہے۔

جیف کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے ہیں کہ ان کی بیوی نے چین کے دورے میں کچھ بھی غیر قانونی کام کیا ہو۔

"میں ایسی کوئی بھی وجہ سوچ نہیں پا رہا کہ چین کی حکومت نے ایسا کیوں کیا۔"

وی او اے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ امریکی قونصل خانے کے حکام نے گوانگزو میں ان کی اہلیہ سے ملاقات کی ہے جنہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ سینڈی کے ساتھ برا برتاؤ نہیں کیا گیا۔

جیف اس امید کے ساتھ کہ شاید یہ معاملہ حل ہو جائے، اسے زیادہ منظر عام پر نہیں لائے لیکن ان کے بقول امریکی محکمہ خارجہ کے سرد رویے سے وہ مایوسی کا شکار ہوئے ہیں۔

صدر شی کے سرکاری دورے کو جیف اپنی اہلیہ کے معاملے پر عوامی حمایت حاصل کرنے کا ایک موقع تصور کر رہے ہیں۔

چینی صدر منگل کو امریکی شہر سیاٹل سے اپنے دورے کا آغاز کر رہے ہیں اور جیف یہ سوچ رہے ہیں کہ وہ اپنے بعض رشتے داروں کے ساتھ وہاں پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔

XS
SM
MD
LG