رسائی کے لنکس

امریکی فوج میں ہم جنس پرستوں کی بھرتی پر عائد پابندی ختم


امریکی فوج میں ہم جنس پرستوں کی بھرتی پر عائد پابندی ختم
امریکی فوج میں ہم جنس پرستوں کی بھرتی پر عائد پابندی ختم

ہفتے کے روز سینیٹ نے 31 کے مقابلے میں 65 ووٹوں سے اس پالیسی کو منسوخ کردیا جو’’ نہ پوچھو اور نہ بتاؤ ‘‘کے نام سے جانی جاتی ہے۔

امریکی سینیٹ نے ہم جنس پرستوں کی فوج میں بھرتی پر عائد پابندی ختم کر دی ہے جس کے بعد اب کھلے ہم جنس تعلقات رکھنے والے لوگ بھی امریکی فوج میں ملازمت کر سکیں گے۔

ہفتے کے روز سینیٹ نے 31 کے مقابلے میں 65 ووٹوں سے سترہ سال پرانے قانوں کو ختم کردیا جو’’ نہ پوچھو اور نہ بتاؤ ‘‘کے نام سے جانی جاتی ہے۔ ایوان نمائندگان نے اس ہفتے کے شروع میں اس بل کی منظوری دے دی تھی۔

صدر براک اوباما نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس بل کو قانونی شکل دینے کے لیے اس پر دستخط کرنے کے منتظر ہیں۔ مسٹر اوباما نے کہا کہ یہ قانون قومی سلامتی کو مضبوط بنائے گااور مساوی حقوق کو تقویت دے گا جس پر اس قوم کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

1993ء سے اب تک ’’نہ پوچھو اور نہ بتاؤ‘‘ کے قانون کے تحت فوج سے لگ بھگ 1400 افراد نکالے جاچکے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ رابرٹ گیٹس نے بھی اس بل کی منظوری کا خیرمقدم کیاہے لیکن انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اس سے فوری طورپر پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

XS
SM
MD
LG