رسائی کے لنکس

شاویز کی آخری رسومات میں عالمی رہنماؤں کی آمد

کیوبا کے صدر راؤل کاسترو ، شاویز کی میت کو آخری سلام پیش کر رہے ہیں۔
کیوبا کے صدر راؤل کاسترو ، شاویز کی میت کو آخری سلام پیش کر رہے ہیں۔

ان رہنماؤں میں ایران کے صدر محمود احمدی نژاد اور کیوبا کے صدر راؤل کاسترو بھی شامل ہیں جب کہ امریکہ کی نمائندگی ایک سفارتی وفد کرے گا۔

وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز کی سرکاری طور پر آخری رسومات میں شرکت کے لیے درجنوں عالمی رہنما دارالحکومت کاراکاس پہنچے ہیں۔

ان رہنماؤں میں ایران کے صدر محمود احمدی نژاد اور کیوبا کے صدر راؤل کاسترو بھی شامل ہیں جب کہ امریکہ کی نمائندگی ایک سفارتی وفد کرے گا۔

حکام کے مطابق کاراکاس کی ملٹری اکیڈمی میں بدھ سے رکھی جانے والی شاویز کی میت کا لگ بھگ 20 لاکھ سے زائد افراد آخری دیدار کر چکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آخری رسومات کے بعد صدر کے تابوت کو مزید سات روز تک یہیں رکھا جائے گا تاکہ مزید عوام کو ان کے آخری دیدار کا موقع فراہم کیا جاسکے۔

وینزویلا کے نائب صدر نکولس مدورو جمعہ کو قائم مقام صدر کا حلف اٹھائیں گے۔

شاویز سرطان کے عارضے میں مبتلا تھے اور دو ماہ تک کیوبا میں زیر علاج رہنے کے بعد گزشتہ ماہ کاراکاس کے فوجی اسپتال میں منتقل ہوئے تھے جہاں رواں ہفتے ان کی حالت تشویشناک صورت حال اختیار کر گئی تھی اور منگل کو 58 برس کی عمر میں وہ انتقال کر گئے۔
XS
SM
MD
LG