رسائی کے لنکس

افغان جنگ دستاویزات: محکمہ انصاف ذمہ داری کےتعین میں مدد دے گا


اٹارنی جنرل
اٹارنی جنرل

امریکی محکمہٴ انصاف نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں امریکی قیادت میں لڑی جانے والی جنگ سےمتعلق دستاویزات کو افشا کرنے والے ذریعےکا تعین کرنے میں پینٹگان کی مدد کرے گا۔

اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر نے، جو اِس وقت مصر کے دورے پر ہیں،کہا کہ تعزیرات کےممکنہ الزامات کو دائر کرنے کے معاملے کا دارومدار چھان بین کے نتائج پر منحصر ہے۔

لیک ہونے والے صیغہٴ راز کے دستاویزات کا تعلق چھ سالہ افغان جنگ سے ہے جِن کا اجرا ‘وکی لیکس’ ویب سائٹ نے اتوار کو کیا۔

اِس کے بانی جولیان اسانگے نے کہا کہ مواد میسر کرنے والے ذریعے کا علم نہیں ہے۔

امریکی عہدے داروں نے اِس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ رازداری سے پردہ اٹھنے سے افراد اور فوجی کاروائیوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ 91000دستاویزات میں سویلین ہلاکتوں کے بارے میں تفصیل کے علاوہ پاکستان کی انٹیلی جنس سروس آئی ایس آئی پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ افغانستان میں سرگرم کچھ باغی گروپوں کی حمایت کر رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG