رسائی کے لنکس

ابولہ وائرس: مغربی افریقہ میں 330 اموات


صحت سے متعلق اہل کاروں نے مریضوں کو معاشرے سے الگ تھلگ کر دیا ہے اور عوام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کسی طور پر وائرس زدہ کسی شخص سے براہ راست رابطے میں نہ آئیں، چاہے وہ زندہ ہو یا مردہ

صحت کے عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ مغربی افریقہ میں ابولہ کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے، جہاں اس وائرس سے اب تک ہونے والی اموات 330 سے تجاوز کر گئی ہیں۔

ادارے کے مقامی اہل کاروں نے گذشتہ ہفتے کے دوران گِنی میں مزید پانچ اموات، سیئرا لیون میں چار جب کہ لائبیریا میں مزید پانچ اموات کی اطلاع دی ہے۔

یہ تمام ہلاکتیں اور اس مرض میں مبتلہ 30سے زائد مشتبہ مریضوں کی اس علاقے میں موجودگی کی تصدیق کی ہے، جہاں اِن تین ملکوں کی سرحدیں آپس میں ملتی ہیں۔

ابولہ کا مرض پھیل رہا ہے، باوجود یہ کہ صحت سے متعلق بین الاقوامی اور مقامی عہدے دار اس بات کے کوشاں ہیں کہ اس وائرس کو پھیلنے سے روکا جائے۔

صحت سے متعلق اہل کاروں نے مریضوں کو معاشرے سے الگ تھلگ کر دیا ہے اور عوام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کسی طور پر وائرس زدہ کسی شخص سے براہ راست رابطے میں نہ آئیں، چاہے وہ زندہ ہو یا مردہ۔

عالمی ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق، ابولہ کے باعث گِنی میں اب تک 264 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جہاں یہ مرض فروری میں شروع ہوا تھا۔ اقوام متحدہ کے ادارے نے بتایا ہے کہ سیئرا لیون میں 49 جب کہ لائبیریا میں 24 اموات ہوچکی ہیں۔

اس مرض نے پہلی بار مغربی افریقہ میں ایک وبائی شکل اختیار کی ہے۔
XS
SM
MD
LG