رسائی کے لنکس

مغربی کنارہ، نامعلوم شخص کی فائرنگ سے چار اسرائیلی ہلاک


اسرائیلی وزیر آعظم بنجامن نتنیاہو (دائیں) اور فلسطینی صدر محمود عباس
اسرائیلی وزیر آعظم بنجامن نتنیاہو (دائیں) اور فلسطینی صدر محمود عباس

مغربی کنارے میں ایک نامعلوم شخص کی فائرنگ سے چار اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق واقعہ مغربی کنارے میں اس وقت پیش آیا جب نامعلوم شخص نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں چاراسرائیلی ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو عورتیں اور دو مرد شامل ہیں۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ تاریخی شہر ہبرون کے قریب ایک اسرئیلی آبادکاروں کی بستی کریات عربہ کے قریب پیش آیا۔

یہ واقعہ ایسے موقع پر پیش آیا ہے جب اسرائیلی اور فلسطینی حکام کے درمیان واشنگٹن میں براہ راست مذاکرات ہونے والے ہیں۔

XS
SM
MD
LG