رسائی کے لنکس

امریکہ اورروس تخفیفِ اسلحہ کےنئے سمجھوتے کے بہت قریب ہیں: وائٹ ہاؤس


فائل فوٹو
فائل فوٹو

لیکن، صدر براک اوباما پہلے روسی صدر دمِتری مَیڈ وی ڈیف کے ساتھ ٹیلی فون پر صلاح مشورہ کرنا چاہتے ہیں

وائٹ نے کہا ہے کہ امریکہ اور روس جوہری ہتھیاروں میں کمی کرنے کے کسی نئے معاہدے کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں؛ اور روس کا کہنا ہے کہ مذاکراتی ٹیموں نے پہلے ہی ایک نئے سمجھوتے کی منظوری دے دی ہے۔

لیکن وائٹ ہاؤس کے ترجمان رابرٹ گِبز نے بدھ کے روز کہا ہے کہ صدر براک اوباما پہلے روسی صدر دمِتری مَیڈ وی ڈیف کے ساتھ ٹیلی فون پر صلاح مشورہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ تفصیلات پر ابھی تک کام کرنا باقی ہے۔

اس سے پہلے بدھ کے روز ہی صدر اوباما نے سینیٹ کی مسلح افواج کی کمیٹی کے سینئر ارکان ڈیمو کریٹ سینیٹر جان کیری اور ری پبلکن سینیٹر رچرڈ لُوگر کو سمجھوتے پر جاری مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا تھا۔

سینیٹ کی جانب سے روس کے ساتھ طے پانے والے تخفیفِ اسلحہ کے نئے سمجھوتے کی توثیق ضروری ہے۔

دُور مار ہتھیاروں میں کمی کے لیے 1991 کے اُس معاہدے کہ جگہ پُر کرنے کے لیے ، جس کی معیاد دسمبر میں ختم ہوگئى تھی، امریکہ اور روس کے نمائیندے تقریباً ایک سال سے کسی نئے معاہدے پر کام کررہے ہیں۔

گِبز نے کہا ہے کہ امریکہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے زیادہ وقت لینا چاہتا ہے کہ معاہدہ صحیح ہو۔

XS
SM
MD
LG