رسائی کے لنکس

گرم ترین اپریل


گرم ترین اپریل
گرم ترین اپریل

آب و ہوا کا تجزیہ کرنے والے ایک ادارے کا کہنا ہے کہ اپریل میں کرہ ارض پر اوسط درجہ حرارت کے لحاظ سے گذشتہ ماہ گرم ترین رہا۔

نیشنل اوشی اینِک اینڈ ایٹموس فیرِک ایڈمنسٹریشن کے بقول اپریل 2010 میں دنیا کا اوسط درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو کہ 1880 سےاپریل کے مہینوں میں ریکارڈ کیے جانے والے اعداد و شمار کی روشنی میں سب سے زیادہ ہے۔

ادارے کے مطابق اِس سال جنوری تا اپریل کے عرصے میں ریکارڈ کیے جانے والا اوسط درجہ حرارت بھی اب تک بلند ترین رہا۔

حالیہ اعداد و شمار سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ وہ علاقے جہاں اوسط درجہ حرارت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اِن میں کینیڈا، مشرقی امریکہ اور جنوبی ایشیا شامل ہیں۔

اِس کے برعکس اوسط درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کرنے والے ممالک میں منگولیا، ارجنٹائن، مغربی امریکہ اور چین کے بیشتر علاقے شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG