رسائی کے لنکس

یمن میں فوجی اڈے پر دہرا خودکش کار بم حملہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

فوجی ذرائع کے مطابق بدھ کو یہ خودکش بم حملے عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ہوئے۔

یمن کے شہر عدن میں ایک فوجی اڈے سے دو خودکش کار بمباروں نے اپنی گاڑیاں ٹکرائیں۔

فوجی ذرائع کے مطابق بدھ کو یہ خودکش بم حملے عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ہوئے۔

بم حملے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہوئے جب کہ دھماکوں کے بعد حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جو دھماکے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چھپنے کی کوشش کر رہے تھے۔

یہ حملہ ماہ رمضان کے بعد آنے والے مسلمانوں کے تہوار عیدالفطر کے موقع پر ہوا۔

گزشتہ برس یمن میں جب حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعاء پر قبضہ کر لیا تھا تو صدر عبد ربو منصور ہادی کی حکومت نے عارضی طور پر ساحلی شہر عدن کو اپنا مرکز بنایا۔

صدر منصور ہادی کچھ وقت کے لیے سعودی عر ب منتقل ہو گئے اور بعد میں سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائی کر کے اُنھیں کئی شہروں میں پیچھے دھکیل دیا۔

تاہم حالیہ مہینوں میں شدت پسند تنظیموں بشمول داعش نے یمن کی سکیورٹی فورسز پر کئی مہلک حملے کیے۔

مئی میں داعش کے ایک خودکش بمبار نے عدن میں فوج میں بھرتی ہونے والوں کو نشانہ بنایا تھا، جس میں 45 افراد مارے گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG