بھارت کے مقتول گلوکار سدھو موسے والا کی موت کے لگ بھگ دو برس بعد ان کے والدین کے ہاں اتوار کو بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
بھارتی پنجابی فلم 'جی وے سوہنیا جی' کے ذریعے فلموں میں کم بیک کرنے والے پاکستانی اداکار عمران عباس کہتے ہیں کہ فلم کی کہانی سن کر کام کرنے کی ہامی بھری۔ یہ ایک محبت کی داستان ہے جو کبھی پرانی نہیں ہوتی۔ وائس آف امریکہ کو دیے گئے انٹرویو میں عمران عباس نے اپنے ڈراموں اور لائف اسٹائل پر بھی بات کی۔
عامر خان نے اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ تیس سال قبل ریلیز ہونے والی فلم انداز اپنا اپنا کے ہدایت کار راج کمار سنتوشی اس کے سیکوئل کے اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں۔
اداکارہ حنا خواجہ بیات کہتی ہیں کہ پاکستان میں لوگ نیٹ فِلکس، ایمیزون پرائم اور دیگر پلیٹ فارمز پر دکھائے جانے والے پرتشدد سین تو دیکھ لیتے ہیں لیکن اگر ہم ایسا کوئی کام احتیاط کے ساتھ کرنے کی کوشش کریں تو ہم پر تنقید کی جاتی ہے۔ ان کے بقول نئے فن کاروں کے پاس کام بہت ہے لیکن سیکھنے کا شوق نہیں۔
پاکستانی شارٹ فلم 'جامن کا درخت' انٹرنیشنل فلم فیسٹیولز میں ایوارڈز حاصل کر رہی ہے۔ فلم کی کہانی معروف ٹی وی رائٹر بی گل نے لکھی ہے جب کہ رافع راشدی اس کے ہدایت کار ہیں۔ فلم کی کہانی کیا ہے اور اسے کون کون سے ایوارڈز ملے؟ جانیے اس رپورٹ میں۔
تھیٹر کے باہر موجود لوگ غزہ میں جاری جنگ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جس کی وجہ سے تقریب کی لائیو کوریج پانچ منٹ کی تاخیر کا شکار ہوئی۔
محسن حامد ان چند پاکستانی رائٹرز میں سے ایک ہیں جن کے ناول پر ہالی وڈ میں فلم بنی ہے۔ وائس آف امریکہ کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ نائن الیون واقعے کے بعد وہ امریکہ میں جس تجربے سے گزرے، ان کا نیا ناول ’دی لاسٹ وائٹ مین‘ اسی کا عکاس ہے۔ محسن حامد کا انٹرویو دیکھیے۔
کرسٹوفر نولن کی فلم اوپن ہائمر نے 96ویں اکیڈمی ایوارڈز کا میلہ اپنے نام کر لیا ہے۔ ایٹم بم کے موجد جے رابرٹ اوپن ہائمر کی زندگی پر بننے والی فلم نے بہترین اداکار، بہترین ہدایت کار، بہترین فلم سمیت سات ایوارڈز اپنے نام کیے۔
ہدایت کار کرسٹوفر نولن کی ایٹم بم کے موجد جے رابرٹ اوپن ہائمر پر بننے والی فلم 'اوپن ہائمر' اس مرتبہ بہترین اداکار اور بہترین فلم کے ساتھ ساتھ بہترین ہدایت کار کے ایوارڈ کے لیے فیورٹ ہے۔
نوجوان موسیقار اور گلوکار عاشر وجاہت اور نائل وجاہت کا حال ہی میں ریلیز ہونے والا گانا ’صدقے‘ اسپوٹی فائے گلوبل پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ انسٹاگرام ریلز اور ٹک ٹاک پر بھی کئی معروف شخصیات اس گانے کو پسند کر رہی ہیں۔ وائس آف امریکہ کے عمیر علوی کی عاشر اور نائل وجاہت سے گفتگو دیکھیے۔
سنگاپور کے حکام دنیا میں ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ کی کامیابی پر نظر رکھے ہوئے تھے اور ان کا اندازہ تھا کہ جنوب مشرقی ایشیا میں گلوکارہ کی مقبولیت کی وجہ سے اگر ان کے کنسرٹ منعقد کرائے جاتے ہیں تو یہ معاشی سرگرمی کے اعتبار سے ایک فائدے کا سودا ہوگا۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available