پیر کے روز وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین جین پیئر نے کہا کہ کینیڈا اور امریکہ میں قتل کی سازشوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا مبینہ کردار ایک سنگین معاملہ ہے۔ ہم اسے بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور ہم اپنے خدشات کا اظہار کرتے رہیں گے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی بجائے اسٹیبلیشمنٹ سے مذاکرات چاہتی ہے تاہم فوج کی جانب سے ایسے اشارے نہیں ملے ہیں کہ وہ پی ٹی آئی سے بات چیت پر آمادہ ہے۔
ایف بی آر کے مطابق ملک بھر میں ٹیکس نادہندگان کے خلاف پہلے مرحلے میں قابلِ ذکر آمدنی رکھنے کے باوجود انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے پانچ لاکھ چھ ہزار 671 افراد کی موبائل فون سمیں بلاک کی ہیں۔
لاہور میں قائم غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن گزشتہ کئی دہائیوں سے غریب اور پسماندہ علاقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کر رہا ہے۔ اس فاؤنڈیشن کے تحت اسکالر شپ حاصل کرنے والے بچوں کا کیا کہنا ہے اور ان کے کیا خواب ہیں؟ جانیے ثمن خان کی اس رپورٹ میں۔
ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی معاملات پر پاکستان کے ساتھ ہماری شراکت داری میں اعلٰی سطحی انسدادِ دہشت گردی ڈائیلاگ اور دہشت گردی کے تدارک کے لیے مالی اعانت شامل ہے۔
پاکستان میں ان دنوں شہریوں کو پاسپورٹ ملنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ پاسپورٹ ملنے میں تاخیر کی شکایات ارجنٹ اور فاسٹ ٹریک دونوں کیٹیگریز میں سامنے آ رہی ہیں۔ اس کی وجہ کیا ہے؟ بتا رہی ہیں ارحم خان۔
پاکستان میں ہر بار گندم کی خریداری کے معاملے میں اتنے مسائل کیوں سامنے آتے ہیں؟ حکومت کی کم از کم امدادی قیمت، کسان کو کیوں نہیں مل پاتی؟ ترقی پسند کسان اور ڈیجیٹل ڈیرہ کے شریک بانی ، عامر حیات بھنڈارا کی ویو تھری سکسٹی میں گفتگو
صوبہ پنجاب کے کسانوں کو اپنی پیداوار کی ترسیل کےلیےدرکار باردانہ کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، جس کے لیے پنجاب حکومت نے اس بار موبائل ایپ باردانہ پرجسٹریشن لازمی قرار دی ہے.کسانوں کو اس ایپ پر رجسٹریشن کے دوران کن مسائل کا سامنا کرنا پڑا ؟ ضلع قصور کے علاقے پھول نگر سےنوید نسیم کی رپورٹ
گندم کی خریداری میں تاخیر کے بارے میں پنجاب حکومت کہہ چکی ہے کہ وقت سے پہلے بارشوں کی وجہ سے گندم میں معمول سے زیادہ نمی موجود ہے اور اس وقت فصل کی خریداری حکومت کے لیے نقصان دہ ہوگی۔ موسمیاتی تبدیلیاں گندم کے کسانوں کے لیے کیسے پریشانی کا باعث ہیں؟ نوید نسیم کی رپورٹ
وفاقی سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارتِ تعلیم ملک بھر میں تعلیمی ایمرجینسی کے نفاذ پر کام کر رہی ہے۔
باکسر عامر خان نے اسلام آباد میں اکیڈمی کا مسئلہ حل ہونے پر اعلان کیا ہے کہ جون میں اکیڈمی میں دوبارہ باکسنگ کلاسز شروع ہو جائیں گی۔ باکسنگ اکیڈمی کا معاملہ تھا کیا؟ بتا رہے ہیں عاصم علی رانا اس رپورٹ میں۔
نیشنل ایکشن پلان کے تحت چاروں صوبوں میں اپیکس کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں جس میں سول اور عسکری حکام شریک تھے۔ اسی کے تحت ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام کی بھی منظوری دی گئی تھی۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available