پیر کو کھیلے گئے فائنل میں ملتان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز اسکور کیے، اسلام آباد نے مطلوبہ ہدف آخری گیند پر آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں سیزن کا فاتح کون ہوگا اس کا فیصلہ پیر کو ہو گا جب سابق چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔
جمعرات کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے کوالی فائر میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو سات وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے ابتدائی تین میچز 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی جب کہ بقیہ دو میچز 25 اور 27 اپریل لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے اور محمد رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز نے 14 پوائنٹس کے ساتھ ایونٹ کے پہلے مرحلے کا اختتام ٹاپ پوزیشن پر کرلیا ہے۔
میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے انکشاف کیا کہ انہیں وننگ شاٹ مارتے وقت اندازہ ہی نہیں تھا کہ نان اسٹرایئکر پر موجود ساتھی بلے باز سینچری سے دو رنز کی دوری پر ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں سیزن میں جہاں ٹیموں کی نظریں پلے آف مرحلے پر ہیں وہیں بلے باز اور بالرز حنیف محمد اور فضل محمود کیپس حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
سترہ فروری کو شروع ہونے والے ایونٹ میں فی الحال صرف ایک ٹیم ملتان سلطانز پلے آف کے لیے کوالی فائی کر سکی ہے۔ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا مسلسل تیسری بار ٹائٹل جیتنا اب ناممکن ہے کیوں کہ انہیں صرف ایک ہی کامیابی مل سکی ہے۔
فٹ بال کی بین الاقوامی ایسوسی ایشن فیفا سال دو ہزار چھبیس فٹ بال ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر چکا ہے۔ فیفا نے یہ بھی اعلان کیا کہ ٹورنامنٹ کا فائنل نیو یارک، نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میٹ لائف اسٹیڈیم کتنا بڑا ہے اور یہ کہاں واقع ہے بتا رہی ہیں ندا سمیر۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس سیزن کے آخری میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 215 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 17 اوورز میں 154 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
اس سنسنی خیز مقابلے میں کبھی لاہور قلندرز کا پلڑا بھاری دکھائی دیا اور کبھی کراچی کنگز کا۔
امریکہ میں سجنے والے انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ کے میلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت 9 جون کو نیویارک میں ایک دوسرے کا سامنا کریں گے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ اس میچ کو دیکھنے کے لیے اس قدر جوش و خروش ہے کہ اسٹیڈیم میں نشستوں تعداد کے مقابلے میں ٹکٹوں کی طلب 200 گنا زیادہ ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available