پاکستان میں تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث مختلف یونیوسٹیوں نے آن لائن کلاسز شروع کی ہیں جو دور دراز علاقوں میں مقیم طلبہ کے لیے دردِ سر بن گئی ہیں۔
اسلام آباد میں کرونا وائرس کے سبب جاری جزوی لاک ڈاؤن کے باوجود بنگالی سموسے والے کے کاروبار پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔ اس دکان پر لوگوں کا رش ویسا ہی ہے جو عام دنوں میں ہوا کرتا تھا۔ بنگالی سموسے میں ایسی کیا بات ہے جو چٹخاروں کے شوقین یہیں کا رخ کرتے ہیں؟ جانتے ہیں علی حسین کی اس رپورٹ میں۔
اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیا دارالحکومت میں کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ کرونا کے مصدقہ اور مشتبہ مریضوں کی ٹریکنگ اور ٹیسٹ کرتے ہیں۔ امریکہ کے وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو بھی ڈاکٹر زعیم ضیا کے کام کی تعریف کر چکے ہیں۔ مزید دیکھیے اس ڈیجیٹل رپورٹ میں
کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے جاری لاک ڈاؤن کے سبب کئی لوگوں کا روزگار متاثر ہو رہا ہے۔ ان میں اوبر اور کریم ٹیکسی سروسز کے ڈرائیورز بھی شامل ہیں۔ جن کا کام لاک ڈاؤن کی وجہ سے تقریباً ختم ہو چکا ہے۔ وہ کن مشکلات کا شکار ہیں؟ جانیے ایک اوبر ڈرائیور کی زبانی
کوئٹہ میں کچھ نوجوان ایک منفرد کھیل پارکور کھیلتے ہیں جو انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مختلف ویڈیوز دیکھ کر سیکھا ہے۔ پارکور میں اونچی رکاوٹوں کو چھلانگیں لگا کر مہارت سے عبور کرنا ہوتا ہے جو یہ نوجوان بخوبی کر لیتے ہیں۔ دیکھیے علی حسین کی یہ رپورٹ
کوئٹہ میں تولا رام روڈ پر واقع ڈرائی فروٹ کے بازار میں ہر قسم کے اعلیٰ کوالٹی کے خشک میوہ جات ملتے ہیں۔ دکان داروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ٹیکسز میں اضافے کے بعد ڈرائی فروٹ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔ ایسے حالات میں غریب طبقہ خشک میوہ جات کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
پاکستان کی افواج سے متعلق سروسز ایکٹ میں ترامیم کے بلوں کی پارلیمانی کمیٹی نے منظوری دے دی ہے۔ آرمی ایکٹ میں ترامیم کے معاملے پر جہاں کئی ممبران قومی اسمبلی مطمئن نظر آئے، وہیں کچھ نے اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا ہے۔
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے باکسر محمد وسیم نے ایک اور فائٹ اپنے نام کرلی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں میکسیکن باکسر گینیگن لوپیز کو شکست دی ہے۔ پاکستان آمد کے بعد وائس آف امریکہ سے گفتگو میں وسیم نے کہا ہے کہ یہ فائٹ ان کے کیریئر کی مشکل ترین فائٹس میں سے ایک تھی۔
لاہور کی میک اپ آرٹسٹ رجاء کاشف میک اپ میں اسپیشل افیکٹس کا استعمال کرتی ہیں۔ رجاء کے بقول پاکستان میں اسپیشل افیکٹس انڈسٹری کا وجود نہیں ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں اس کے لیے درکار مٹیریل بھی دستیاب نہیں۔ لیکن ان کے بقول وہ میک اپ کے لیے ضروری سامان خود ہی تیار کرلیتی ہیں۔
لکی مروت سے تعلق رکھنے والے نوجوان مجسمہ ساز ہدایت اللہ خان کہتے ہیں کہ مجسمہ سازی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ جگہ کی دستیابی ہے کیوں کہ اس فن کے لیے مناسب اور کشادہ 'اسپیس' درکار ہوتی ہے۔ ان کے بقول مذہبی نظریات بھی پاکستان میں اس فن کے فروغ میں رکاوٹ ہیں۔
ٹیلی کام اور الیکٹریکل انجینئرنگ کے استاد علی ظفر نے اپنے شوق کی خاطر پڑھانا چھوڑ کر سارنگی بجانا شروع کی۔ ان کے بقول اکثر لوگ پوچھتے ہیں کہ آپ الیکٹریکل انجینئر تھے، آپ نے فیلڈ کیوں تبدیل کی؟ سارنگی تو پارٹ ٹائم بھی بجا سکتے تھے۔ مزید جانتے ہیں علی حسین کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں
لاہور کی سدرہ فردوس ایک منفرد مصورہ ہیں جو نقش و نگار کے لیے پینسل یا کلر نہیں بلکہ سوئی دھاگہ استعمال کرتی ہیں۔ سدرہ کے بقول انہیں اس منفرد مصوری کا آئیڈیا سوشل میڈیا سے ملا اور اب وہ اس کے ذریعے سماجی مسائل اجاگر کرنا چاہتی ہیں۔
راولپنڈی کی میرب شیخ کی عمر چھ سال ہے اور وہ تین سال کی عمر سے کرکٹ کھیل رہی ہیں۔ میرب پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 'اسکل ٹو شائن' میں شامل سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں اور مستقبل میں قومی ٹیم کی کپتان بننا چاہتی ہیں۔