رسائی کے لنکس

برمنگھم سے کشمیر تک بس سروس


اس خصوصی بس کا آغازجلد ہی متوقع ہے۔ بس کا کرایہ صرف 130 پاؤنڈ ہو گا، جبکہ برمنگھم سے کشمیر تک کا یہ سفر سات ملکوں پر محیط ہو گا، اور مسافروں کو بارہ روزہ سفر کے بعد یہ ان کی منزل مقصود تک پہنچائے گا۔

پاکستانی کشمیرکی حکومت کے ایک اعلان کے مطابق 4000 میل لمبی روڈ کے زریعے اب برمنگھم سے کشمیر 'میر پور' تک کا سفر خصوصی بس سروس کے ذریعے ممکن ہو گا۔

اس خصوصی بس کا آغازجلد ہی متوقع ہے، یہ اہم بات ہے کہ بس کا کرایہ صرف 130 پاؤنڈ ہو گا ،جبکہ برمنگھم سے کشمیر تک کا یہ سفر سات ملکوں پر محیط ہو گا ،اور مسافروں کو بارہ روزہ سفر کے بعد یہ ان کی منزل مقصود تک پہنچائے گا۔ اس خصوصی بس کے کو ئٹہ ،افغان بارڈر ایجنسی ا یران کے شہر تہران میں اسٹاپ ہیں۔

کشمیر کے وزیر ٹرانسپورٹ طاہر کوکب کا کہنا ہے ،اس لمبے سفر کے دوران بس انتظامیہ کی جانب سے کیمپنگ،ریسٹورنٹ اور خوبصورت مناظر کی تصویر کشی کی سہولت بھی مسافروں کو فراہم کی جائے گی ۔،جس سے یہ ایک دلچسپ اور یادگار سفر ثابت ہو گا۔

سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے کچھ مقامات اس ضمن میں حساس ہیں جبکہ مجموعی طور پر سفر کے لیے حالات ساز گار ہیں۔

لندن کے مقامی جریدے میں چھپنے والی خبر کے مطابق برمنگھم پارلیمنٹ کے ممبر خالد محمود نے کہا، 'یہ راستہ میر پور اور برمنگھم کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا ذریعے ثابت ہو گا ۔

ان کے خیال میں یہ بس سروس جلد ہی مقبول ہو جائے گی کیونکہ برطانیہ سے پاکستان تک کےہوائی سفر پر اوسطا600پاؤنڈ خرچ ہوتے ہیں۔

ٹرانسپورٹ کی دنیا میں یہ اقدام انقلابی تصور کیا جا رہا ہے۔
XS
SM
MD
LG