رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش کا پاکستان سے احتجاج، سفیر طلب


منگل کو بنگلہ دیشی وزارت خارجہ نے ڈھاکا میں تعینات پاکستان ہائی کمشنر کو طلب کرکے پاکستان کی قومی اسمبلی کی قرارداد پر احتجاج کیا

کراچی ..... پاکستان کے ایوان زیریں میں ملا عبدالقادر کو پھانسی دیئے جانے سے متعلق قرارداد کی منظوری پر بنگلہ دیش کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

منگل کو بنگلہ دیشی وزارت خارجہ نے ڈھاکا میں تعینات پاکستان ہائی کمشنر, افراسیاب مہدی ہاشمی قریشی کو طلب کرکے قرارداد پر احتجاج کیا۔

بنگلہ دیشی اخبار ’بی ڈی نیوز‘ کے مطابق، بنگلہ دیش کے سیکریٹری خارجہ مصطفی کمال نے پاکستانی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے گزشتہ روز پاکستان کی قومی اسمبلی اور پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں ملا عبدلقادر کے حوالے سے منظور ہونے والی قرارداد پر ایک احتجاجی مراسلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ جنگی جرائم کی عدالت بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے۔

قومی اسمبلی میں پیر کو جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما ملا عبدالقادر کو ملنے والی پھانسی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک مذمتی قرارداد منظور کی گئی تھی۔
XS
SM
MD
LG