رسائی کے لنکس

غزہ سے اظہارِ یکجہتی، جماعت اسلامی کا ’ملین مارچ‘


فائل
فائل

امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ، ’سب سے زیادہ وسائل عالم اسلام کے پاس ہیں۔ لیکن، سب سے زیادہ مسائل کا شکار مسلم ممالک ہیں‘

امیر جماعت اسلامی، پاکستان، سراج الحق نے کہا ہے کہ ’غزہ تباہ ہو رہا ہے جب کہ اسلامی ممالک خاموش ہیں۔‘

اُنھوں نے یہ بات جماعت اسلامی کی طرف سے منعقدہ ’ملین مارچ‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اُنھوں نے کہا کہ غزہ کی صورتِ حال پر آزاد بلند کرنے کے لیے، ابھی تک او آئی سی کا اجلاس نہیں بلایا گیا۔

سراج الحق کے بقول، ’بیت المقدس پر یہودیوں کا قبضہ ہے، جو کسی صورت قبول نہیں۔ ادھر، فلسطین جل رہا ہے۔۔۔۔ جب کہ اسلامی ممالک خاموش ہیں‘۔

اُنھوں نے کہا کہ ’عالم اسلام کا حقیقی ایجنڈا قبلہٴاول کی آزادی ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’سب سے زیادہ وسائل عالم اسلام کے پاس ہیں۔ لیکن، سب سے زیادہ مسائل کا شکار مسلم ممالک ہیں‘۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ’قبلہٴاول کی آزادی کے لئے ہم فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔‘

اُن کا کہنا تھا کہ ’دنیا میں جہاں کہیں بھی مسلمان محکوم اور مظلوم ہیں ہمیں ان کی آزادی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔‘

ادھر، پاکستان میں جاری سیاسی صورتحال کے حوالے سے، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ، ’سیاسی جماعتوں نے ایک دوسرے کیخلاف مورچے بنا رکھے ہیں؛‘ جب کہ سیاسی جماعتوں کے اختلافات کو دور کرنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

اتوار کے روز کراچی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں جن میں لاہور، ملتان، سرگودھا، پشاور، اور کوئٹہ شامل ہیں، غزہ کے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 'ملین مارچ' کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسرائیل کیخلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ اس دوران،جلسے جلوس منعقد کئے گئے جن سے مقامی رہنماوٴں نے خطاب کیا اور سیاسی جماعت کے کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

XS
SM
MD
LG