رسائی کے لنکس

’ ینگ گلوبل لیڈرز پروگرام ‘ کے لئے تین پاکستانی منتخب


فائل فوٹو
فائل فوٹو

عالمی اقتصادی گلوبل لیڈرشپ پروگرام کیلئے اس سے قبل آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم میکر شرمین عبید چنائے بھی منتخب ہوچکی ہیں.

عالمی اقتصادی فورم نے’ ینگ گلوبل لیڈرز پروگرام ‘ کے لئے تین پاکستانی نوجوانوں کو منتخب کرلیا ہے جن کے نام سبین محمود، علی جہانگیر صدیقی اور مشرف زیدی ہیں۔ انہیں اپنے اپنے شعبے میں بہترین خدمات انجام دینے کے عوض منتخب کیا گیا۔

سبین محمود کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ آرٹس، کلچر اور معاشرتی سرگرمیوں کا انعقاد کرتی رہی ہیں۔ مشرف زیدی تعلیم کے فروغ کیلئے سرگرم ایک غیرسرکاری تنظیم تشکیل دے چکے ہیں جو ملک کے مختلف شہروں میں تعلیمی پسماندگی کی بہتری کیلئے کام کررہی ہے جبکہ علی جہانگیر صدیقی، مہوش اینڈ جہانگیر صدیقی فا’نڈیشن ‘کے سربراہ ہیں

ان پروگرامز کے لئے دنیا بھر کے 66 ممالک میں سے 214 نوجوانوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

عالمی اقتصادی گلوبل لیڈر شپ پروگرام کیلئے اس سے قبل آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم میکر شرمین عبید چنائے بھی منتخب ہوچکی ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد دنیا بھر میں معاشرتی، تجارتی،اور دیگر شعبوں سے وابسطہ نوجوانوں کی قائدادنہ صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے ۔
XS
SM
MD
LG