رسائی کے لنکس

ایبولا: دیکھ بھال، ضابطوں کی پاسداری یقینی بنائی جائے


ڈیلاس اجلاس میں صدر کی شرکت
ڈیلاس اجلاس میں صدر کی شرکت

اہل خانہ نے 26 برس کی اِس نرس کی شناخت، نینا فام کے نام سے کی ہے۔ اِس وقت، ’سی ڈی سی‘ اُس اسپتال کے 48 کارکنوں کا معائنہ کر رہا ہے، جنھوں نے علاج کیا یا پھر اُس شخص سے رابطے میں آئے جو سخت بیمار تھا

صحت سے متعلق امریکی حکام نے ملک کے اسپتالوں کو مشورہ دیا ہے کہ ایبولہ کے مریضوں کی دیکھ بھال کی فراہمی کے کام کا نئے سرے سے جائزہ لیا جائے۔

جارجیا کے شہر ایٹلانٹا میں پیر کے روز بات کرتے ہوئے، ’سینٹرز فور ڈزیز اینڈ پریونشن (سی ڈی سی)‘ کے سربراہ، ٹوم فریڈمن نے اسپتالوں پر زور دیا ہے کہ وہ بخار میں مبتلہ یا ایبولا کی علامات کے حامل مریضوں پر نظر رکھیں، جو پچھلے 21 دِنوں کے دوران اِس وائرس کے بدترین شکار تین مغربی افریقی ملکوں، یعنی لائبیریا، سیئرا لیون اور گِنی سے سفر کرکے ملک میں داخل ہوئے ہوں۔

ڈاکٹر فریڈمن نے یہ بھی کہا کہ حکام اس بات کی چھان بین کر رہے ہیں آیا ڈیلاس کی نرس اِس مرض میں کس طرح مبتلہ ہوئیں، جو امریکہ میں ایک مریض سے دوسرے شخص کو لگنے والا پہلا کیس ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ یہ خاتون تبھی انفیکشن کا شکار ہو سکتی ہیں، جب کسی مریض کی نگہداشت کے دوران مقرر کردہ ٕمخصوص ضابطوں کی سختی سے پابندی نہ کی گئی ہو۔ اس نرس نے لائبریا کے اُس شخص کے علاج کے فرائض انجام دیے، جو امریکہ میں ایبولا کا پہلا مریض تھا۔

اہل خانہ نے 26 برس کی اِس نرس کی شناخت، نینا فام کے نام سے کی ہے۔

اِس وقت ’سی ڈی سی‘ اُس اسپتال کے 48 کارکنوں کا معائنہ کر رہا ہے، جنھوں نے علاج کیا یا پھر اُس شخص سے رابطے میں آئے جو سخت بیمار تھا۔

صدر براک اوباما نے احکامات جاری کیے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ فوری اقدام کیے جائیں، تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جائے کہ امریکہ کا طبی نظام ایبولا کے مریضوں کے علاج سے متعلق ضابطوں پر مناسب پابندی کر رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG