رسائی کے لنکس

پاکستان میں خواتین ججوں کی تعیناتی پر غور


President Asif Ali Zardari
President Asif Ali Zardari

صدر زرداری نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ، لیکن یہ مسئلہ صرف پاکستان کو ہی نہیں بلکہ خطے کے دیگر ممالک کو بھی درپیش ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت عدلیہ میں خواتین ججوں کی تعیناتی کا سوچ رہی ہے ۔ صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی معاشرے کے سماجی، سیاسی، معاشی اور قانونی حلقوں میں خواتین سے تفریق کی جڑیں بہت گہری ہیں۔

وہ ایوان صدر میں خواتین پر تشددکے خلاف دستخطی مہم کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس سے پہلے انہوں نے دس لاکھ افراد کی دستخطی مہم کی دستاویزات پر آخری دستخط بھی کئے ۔

اس موقع پر خطاب میں صدر نے مزید کہا کہ مہم کا مقصد خواتین کے حقوق کیلئے شعور اور آگاہی پیدا کرنا ہے اور اس کے لئے کام کرنے والوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں خواتین کا مکمل حصہ لینے پر پابندی ان کے وقار اور عزت نفس کے منافی ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے تاہم یہ مسئلہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ خطے کے دیگر ممالک میں بھی درپیش ہے ، خواتین کے حقوق کے لئے جمہوری حکومت نے قانون سازی کی اور ان کے خلاف امتیازی قوانین کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین پرتیزاب پھینکے کے واقعات پر قابو پانے کیلئے قانون سازی کی گئی ، انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے انسانی حقوق کمیشن قائم کیاگیا،قید خواتین کوقانونی معاونت فراہم کی گئی اورمظلوم خواتین کوپناہ دینے کیلئے26مراکز قائم کیے۔
XS
SM
MD
LG