رسائی کے لنکس

ڈائنا نیاد کیوبا سے فلوریڈا تیراکی کی مہم پر


Diana Nyad
Diana Nyad

رات بھر جیلی فش اُن کے ہونٹوں، ماتھے، ہاتھوں اور کاندھے کو متعدد بار کاٹتی رہی

شارک کے حملے سے بچنے کی حفاظتی تدابیر اختیار کیے بغیر اور اِس عزم کے ساتھ کہ وہ تیر کر کیوبا سے فلوریڈا سر کرنے والے پہلے شخص کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی، سخت جان امریکی تیراک ڈائنا نیاد ہفتے کو پھر مہم پر روانہ ہوگئی ہیں۔

اتوار کو وہ ’فلوریڈا اسٹریٹس‘ کے خطے میں پہنچ چکی تھیں، حالانکہ راستے میں اُن کو جیلی فش کئی بار کاٹ چکی ہے، جس کے باعث اُن کا بدن دکھ رہا ہے۔

نیاد نے ابھی تک 35کلومیٹر کا راستہ طے کیا ہے۔

رات بھر جیلی فش اُن کے ہونٹوں، ماتھے، ہاتھوں اور کاندھے کو متعدد بار بے دردی سے کاٹتی رہی۔

گذشتہ برس، وہ کیوبا فلوریڈا تیراکی کی مہم کو اِس لیے ترک کرنے پر مجبور ہوئیں کہ جیلی فش کے بار بار کاٹنے کے باعث اُنھیں خطرناک ری ایکشن ہو گیا تھا۔

نیاد کو امید ہے کہ وہ سمندر کا 166کلومیٹر کا خطرناک ترین راستہ منگل تک تیر کر مکمل کرلیں گی، جس کے صرف ایک ہی روز بعد وہ 63برس کی ہوجائیں گی۔

اُنھیں یہ بھی توقع ہے کہ تیراکی کی اس مہم میں کامیابی کے نتیجے میں امریکہ کیوبا تعلقات میں بہتری آئے گے۔


نیاد جب 28برس کی تھیں، اُنھوں نے 1978ء میں یہی مہم سر کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن اُس وقت وہ شارک سے محفوظ رہنے کےلیےshark cageکے اندر رہ کر مہم سر کر رہی تھیں۔ لیکن، سمندر کی لہروں میں شدت آجانے کےباعث، اُنھوں نے یہ سفر 42گھنٹے بعد ترک کر دیا تھا۔

نیاد نے گذشتہ ستمبر میں ’فلوریڈا اسٹریٹس‘ کراس کرنے پر40گھنٹوں بعد تیرنے کی مہم ختم کر دی تھی، جِس سے قبل طبی عملے نے متنبہ کیا تھا کہ جیلی فش کے کاٹنے سے اُن کا جسم تیرنے کے قابل نہیں رہا۔
XS
SM
MD
LG