رسائی کے لنکس

افغانستان: شدت پسندوں کے حملے میں آٹھ پولیس اہلکار ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی جھڑپ میں تین پولیس افسر زخمی ہوئے جب کہ آٹھ حملہ آور بھی مارے گئے۔

افغان عہدیدار کے مطابق طالبان نے شمالی صوبہ تخار میں سکیورٹی فورسز کی تین چوکیوں پر حملہ کر کے آٹھ افغان پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹیڈ‘ پریس کے مطابق صوبائی ترجمان سنت اللہ تیمور نے کہا کہ یہ حملہ پیر کو کیا گیا۔

اُنھوں نے کہا کہ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی جھڑپ میں تین پولیس افسر زخمی ہوئے جب کہ آٹھ حملہ آور بھی مارے گئے۔

ترجمان کے مطابق طالبان نے درقد اور ایک دوسرے ضلعے کا رابطہ دیگر حصوں کاٹ دیا ہے، اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نے اضافی کمک علاقے میں بھیج دی ہے۔

یہ حملہ ایسے وقت کیا گیا جب امریکہ کے وزیر دفاع جم میٹس نے کابل کا دورہ کیا۔

امریکی عہدیداروں کا الزام ہے کہ روس طالبان کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے، تاہم ماسکو اس کی تردید کرتا ہے۔

گزشتہ جمعہ کو طالبان نے افغانستان کے صوبہ بلخ میں افغان نیشنل آرمی کے ایک اڈے پر حملہ کر کے 140 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG