رسائی کے لنکس

افغان صدر سے نومنتخب پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ


افغان صدر سے نومنتخب پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ
افغان صدر سے نومنتخب پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ

افغانستان کے سو سے زیادہ نومنتخب ارکانِ پارلیمنٹ نے صدر حامد کرزئی سے ستمبر کے انتخابات کے بعد وجود میں آنے والی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس فوری طور پر طلب کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

افغان پارلیمان کے ولسی جرگہ کے نام سے معروف 249 رکنی ایوانِ زیریں کا انتخاب 18 ستمبر کو ہونے والی رائے شماری کے ذریعے عمل میں آیا تھا۔ تاہم انتخابات کے دوران بڑے پیمانے پر دھاندلی اور قواعد کی خلاف ورزی کی شکایات موصول ہونے کے بعد افغانستان کے الیکشن حکام کی جانب سے نتائج کا اعلان موخر کردیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق افغان الیکشن کمیشن کو انتخابات میں دھاندلی اور بد عملی کی پانچ ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئی تھیں جن کی جانچ پڑتال کے بعد انتخابات میں کامیاب قرار دیے جانے والے 24 ارکان ِ پارلیمنٹ کو نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

افغان حکام کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کی شکایات کے جواب میں کی جانے والی کاروائی کے نتیجے میں انتخابات میں ڈالے گئے کل 56لاکھ ووٹوں کا ایک چوتھائی حصہ بھی منسوخ قرار دے دیا گیا تھا۔

پیر کے روز نومنتخب پارلیمان کے سو سےزیادہ ارکان کی جانب سے صدر حامد کرزئی سے ولسی جرگہ کا اجلاس 19 دسمبر تک طلب کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG