رسائی کے لنکس

افغانستان: صوبائی گورنر کے دفتر پر حملہ


افغانستان: صوبائی گورنر کے دفتر پر حملہ
افغانستان: صوبائی گورنر کے دفتر پر حملہ

افغانستان کے صوبے نمروز میں خودکش جیکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے لیس حملہ آوروں نے بدھ کے روز گورنر کے دفتر پر حملہ کردیا۔

صوبائی دارالحکومت میں ہونے والی اس کارروائی کے بعد افغان فورسز نے کئی حملہ آوروں کو ہلاک بھی کیا جس میں دو سے پانچ خودکش حملہ آور بھی شامل ہیں۔

دونوں اطراف سے ہونے والی شدید لڑائی میں پانچ پولیس اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

لڑائی کی شدت میں اگرچہ کمی ہوئی ہے لیکن معلوم ہوا ہے کہ کچھ حملہ آور ابھی بھی قریب کی عمارتوں میں مورچہ بند ہیں۔لڑائی کے دوران کئی عمارتوں سے فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔تشدد کے اس واقعے میں ممکنہ نقصانات کی مزید اطلاعات آرہی ہیں۔

خیال رہے کہ نمروز صوبہ ایران کی سرحد سے ملحقہ ہے جو افغانستان سے افیون کی سمگلنگ کا ایک اہم روٹ بھی ہے۔

XS
SM
MD
LG