رسائی کے لنکس

افغانستان:بم دھماکے میں دو بچے ہلاک


افغانستان:بم دھماکے میں دو بچے ہلاک
افغانستان:بم دھماکے میں دو بچے ہلاک

افغان عہدے داروں نے کہاہے کہ مشرقی افغانستان میں سٹرک پر نصب ایک بم دھماکے میں دو بچے ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

حکام کا کہناہے کہ سیکیورٹی فورسز جمعے کی صبح ننگرہار صوبے کے ضلع بہسود میں ہونے والے اس دھماکے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

نیٹو کا کہناہے کہ ملک کے جنوبی صوبے قندھار کے ضلع دامان میں جمعے کے روز ایک طالبان لیڈر کی گرفتاری کی ایک کارروائی کے دوران افغان اور اتحادی افواج نے دوشورش پسندوں کو ہلاک اور کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا

اتحادی افواج کا کہناہے کہ مشتبہ شورش پسند لیڈر قندھار میں سڑک پر نصب بم حملوں اور افغان شہریوں، حکومتی عہدے داروں اور سیکیورٹی فورسز کے اہل کاروں کو ہلاک کرنے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہے۔

XS
SM
MD
LG