رسائی کے لنکس

افغانستان: شدت پسندوں کے حملوں میں 15 پولیس اہلکار ہلاک


دھماکے کے بعد جائے وقوع سے دھواں اٹھ رہا ہے
دھماکے کے بعد جائے وقوع سے دھواں اٹھ رہا ہے

لگ بھگ 10 دہشت گردوں نے فوجی اڈے کے مرکزی دروازے پر کار بم دھماکے کے بعد احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

افغانستان کے مغرب میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں کم از کم 15 پولیس اہلکار ہلاک ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبہ فرح کے پولیس حکام نے بتایا کہ طالبان شدت پسندوں نے ایک مرکزی شاہراہ پر پولیس کے قافلے کو نشانہ بنایا۔ حملے میں کم ازکم دس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

قبل ازیں حکام کے مطابق مشرقی صوبہ غزنی میں نیٹو افواج کے مشترکہ فوجی اڈے پر بدھ کو ہونے والے حملے میں ایک امریکی فوجی، چار پولیس اہلکار اور تین افغان شہری ہلاک ہوئے۔

عہدیداروں کے مطابق یہ فوجی اڈہ پولینڈ اور افغان فوجیوں کے زیرانتظام چلایا جا رہا تھا اور اس میں پولینڈ کے 10 فوجی زخمی بھی ہوئے۔

لگ بھگ 10 دہشت گردوں نے فوجی اڈے کے مرکزی دروازے پر کار بم دھماکے کے بعد احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

پولینڈ کی وزارت دفاع کے مطابق کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی مسلح جھڑپ میں 10 جنگجو مارے گئے۔

طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

اس حملے سے قبل بدھ کو جنوبی صوبہ ہلمند کے صدر مقام لشکر گاہ میں اتحادی افواج کے ایک قافلے کو خودکش کار بم حملے سے نشانہ بنایا گیا۔

اس دھماکے میں چار افغان شہری ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے تھے۔

مغربی صوبہ فرح میں بین الاقوامی اتحادی افواج کو تیل فراہم کرنے والے ٹرکوں پر راکٹ حملے میں چھ ڈرائیور ہلاک اور دس دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
اس حملے میں چالیس ٹرک تباہ ہو گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG