رسائی کے لنکس

بارہ جنوری کو سجے گا ’71 ویں گولڈن گلوب ایوارڈز‘ کا میلہ جو ’آسکرز‘ کے بعد ہالی وُوڈ کے سب سے معتبر ایوارڈز سمجھے جاتے ہیں۔...لیوپٹا نیویگونگ او کو فلم ’12 ائیرز اے سلیو‘ میں بریک تُھرو پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ہالی وُوڈ میں 25 ویں سالانہ ’پام اسپرنگز انٹرنیشنل فلم فیسٹول گالا‘ کے ساتھ ہی ایوارڈز سیزن کا آغاز ہو گیا ہے اور آنے والے وقت میں شائقین فلم رنگوں اور خوشیوں سے سجے بہت سے ایوارڈز فنکشنز میں اپنے فیورٹ اسٹارز اور فلموں کو ایوارڈز حاصل کرتے دیکھیں گے۔

’اِن اسٹائل‘ کے مطابق 12جنوری کو سجے گا ’71 ویں گولڈن گلوب ایوارڈز‘ کا میلہ جو ’آسکرز‘ کے بعد سب سے معتبر ایوارڈز سمجھے جاتے ہیں۔

پام اسپرنگز فلم فیسٹول کی بات کریں تو لیوپٹا نیویگونگ او کو فلم ’12 ائیرز اے سلیو‘ میں بریک تُھرو پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سینڈرا بلک اور میتھیو میک کونہے کو ملا ڈیزرٹ پام ایچیومنٹ ایوارڈ، جبکہ ایوارڈز جیتنے والے دیگر سلیبریٹز میں شامل تھیں میرل اسٹریپ (آئیکون ایوارڈ)، ٹام ہینکس (چئیرمین ایوارڈ) اور جولیا رابرٹس (اسپاٹ لائٹ ایوارڈ)۔

کیلی فورنیا میں ہونے والے روشنیوں اور خوشبوؤں سے سجے اس فیسٹیول کی تقریب میں بریڈلی کوپر، ایمی ایڈمز، نومی ہیرس اور ادریس البا نے اسٹیج پرفارمنس دے کر فنکشن میں موجود 2100 حاضرین اورگھر بیٹھے تقریب کا لطف اٹھانے والے کروڑوں ناظرین کو محظوظ کیا۔
XS
SM
MD
LG