رسائی کے لنکس

بڑے فنکاروں کی ’بی گریڈ‘ فلمیں


اسٹارڈم کو انجوائے کرتے کرتے، یہ ستارے اچانک ’ٹریک‘ سے اتر کر ’بی کلاس‘ فلموں میں جلوہ گر ہوئے۔ سب کی تنقید کا شکار بننے والے فنکاروں کا احوال

بالی ووڈ نگری بھی عجیب ہے۔ یہاں صف اول کے سپر اسٹارز ایک طرف تو انتھک محنت سے اپنے کرداروں کو سلور اسکرین پرامر کرکے دنیا سے داد پاتے ہیں، تو وہیں کبھی کبھی وہ غیرمتوقع طور پر ایسی فلموں کو بھی منتخب کرلیتے ہیں جو بعد میں ان کے اور ان کے اپنے پرستاروں کے لئے شرمندگی کا باعث بنتی ہیں۔
بھارتی اخبار’ٹائمز آف انڈیا‘ نے بالی وڈ کے چند ایسے ہی سپراسٹارز کا انتخاب کیا ہے جو اپنے اسٹارڈم کو انجوائے کرتے کرتے اچانک ’ٹریک‘ سے اتر کر ’بی کلاس‘ فلموں میں جلوہ گر ہو ئے اور سب کی تنقید کا شکار بن بیٹھے، مثلاً دی گریٹ۔۔بگ بی، ہندی فلموں کے پہلے سپر اسٹار راجیش کھنہ، ورسٹائل ولن شکتی کپور، کھلاڑی بھیا یعنی اکشے کمار، منیشا، ممتا، متھن۔۔۔
امیتابھ بچن: بالی وڈ لیجنڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے اسٹیٹس کو دیکھ کر کوئی سوچ نہیں سکتا کہ ان سے بھی فلموں کے انتخاب میں غلطی ہو سکتی ہے۔ لیکن، ایسا ہوا کہ بگ بی کی غلط چوائس نے ان پر تنقید کی بارش کروادی۔ فلم ’بوم‘ میں امیتابھ بچن نے جو کردار ادا کیا اس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بالی وڈ باربی ڈول کترینہ کیف کی ڈیبیو فلم تھی۔ بعد میں کترینہ نے ’بوم‘ میں کام کرنے کو اپنی سب سے بڑی غلطی قرار دیا۔ کترینہ کیف اے کلاس فلموں کی سپر اسٹار بن کر فلمی دنیا پر راج کر رہی ہیں۔
راجیش کھنہ: رومینٹک ہیرو اور بالی وڈ کے پہلے سپر اسٹار کہلائے جانے والے راجیش کھنہ نے دوسرے درجے کی فلم ’وفا۔۔اے ڈیڈلی لو اسٹوری ‘میں کام کر کے اپنے مداحوں کو مایوس کیا۔ یہ راجیش کھنہ کی فلم انڈسٹری میں کم بیک فلم تھی۔ راکیش ساونت کی بنائی اس فلم کو ہر طرف سے برے کمنٹس ملے اور اس سے راجیش کھنہ کا امیج بھی متاثر ہوا۔
شکتی کپور: ورسٹائل ولن اور اپنے مخصوص ڈائیلاگ ’آاوووو۔۔‘ سے شہرت پانے والے شکتی کپور کا ایک زمانے میں ولن ہوتے ہوئے بھی بالی وڈ پر سکہ چلتا تھا اور کوئی فلم ایسی نہیں بنتی تھی جس میں وہ ولن کے روپ میں نظر نہ آئیں۔ بالی وڈ کے ٹاپ اسٹارز کے ساتھ بہترین کام کرنے والے شکتی کپور نے ’میری لائف میں اس کی وائف‘ جیسی دوسرے درجے کی کئی فلموں میں ایکٹنگ کر کے اپنے پرستاروں کو مایوس اور اپنے سے دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
اکشے کمار : کھلاڑی سیریز کی مسلسل کئی کامیاب فلمیں دے کر ’کھلاڑی کمار‘ کا خطاب حاصل کرنے والے اکشے کمار کا کیرئیر بھی ’بی گریڈ‘ فلم سے خالی نہیں۔ جیمز بونڈ کی فلموں کی بری کاپی ’مسٹر بونڈ‘ میں کام کرکے اکشے نے اپنی شہرت اور مقبولیت کو خود ہی نقصان پہنچایا۔
منیشا کوئرالا: ’دل‘ اور ’1942۔اے لو اسٹوری‘ جیسی آف بیٹ فلموں میں یادگار رول ادا کر کے سب کی داد سمیٹنے والی منیشا کوئرالا نے اچانک بیٹھے بٹھائے ’ایک چھوٹی سی لواسٹوری‘ جیسی سب اسٹینڈرڈ فلم میں کام کرکے سب کو صدمے سے دوچار کیا۔ فلم اپنے بولڈ اور بے باک مناظر کی وجہ سے تنازعات کا شکار ہوگئی اور بلاخر اسٹے آرڈر لینا پڑا۔
ممتا کلکرنی: ’کرن ارجن‘ اور ’کرانتی ویر‘ جیسی اے گریڈ فلموں میں سپر اسٹارز کے ساتھ کام کرنے والی ممتا کلکرنی نے ڈیوائن ٹیمپل۔۔“ میں بولڈ سینز کرکے بالی وڈ میں اپنے اوپر اے کلاس فلموں کے دروازے بند کر لئے۔
متھن چکرورتی: بالی وڈ کے ڈسکو ڈانسر متھن چکرورتی نے بی کیٹگری کی فلم ’کلاسک ڈانس آف لو‘ ‘میں مذہبی انسٹرکٹر کا رول ادا کرکے ہرجانب سے سخت تنقید پائی۔ اس فلم نے متھن کی ساکھ کو کافی نقصان پہنچایا۔
ایشا کوپی کر: شاہ رخ خان کے ساتھ سپر ہٹ ’ڈان‘ میں اسکرین اسپیس شیئر کرنے والی ایشا کوپیکر ’حسینہ اسمارٹ‘، ’ڈینجرس‘ اور دوسری کئی بی گریڈ فلموں کا حصہ بنیں۔
نیہا دھوپیا: فیمینا مس انڈیا کا اعزاز جیت کر سب کی توجہ کا مرکز بننے والی نیہا دھوپیا نے سنہ2003میں اجے دیوگن کی فلم ’قیامت۔ سٹی انڈر تھریٹ‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔ اس کے بعد، انہوں نے شیشہ میں سونو سود کے ساتھ کام کیا۔ یہ دونوں بی گریڈ فلمیں تھیں۔
XS
SM
MD
LG