رسائی کے لنکس

رواں سال کترینہ کیف کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوگی


کترینہ کے پرستاروں کے لئے ایک بری خبر یہ ہے کہ سال 2013ء کے دوران ان کی ایک بھی فلم ریلیز نہیں ہوگی ۔

رواں سال بالی ووڈ فلموں کی ہاٹ کیک کترینہ کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا۔۔۔!! جی ہاں ۔ ان کے پرستاروں کے لئے ایک بری خبر یہ ہے کہ سال 2013ء کے دوران ان کی ایک بھی فلم ریلیز نہیں ہوگی ۔
ظاہر ہے کہ جب کوئی فلم ہی ریلیز نہیں ہوگی تو پھر بھلا شہرت اور دولت کس طرح ان کے ہاتھ لگے گی۔
رواں سال کے آخری مہینوں میں کترینہ کی دو ایکشن کم ایڈونچر فلمیں یعنی وجے کرشنا اچاریہ کی” دھوم تھری“ اور سدھارتھ آنند کی” بینگ بینگ“ ریلیز ہونا تھیں لیکن ”انڈیا ٹوڈے “ نے رپورٹ دی ہے کہ ان دونوں ہی فلموں کی ریلیزڈیلے ہوگئی ہے۔
فلم ” دھوم تھری“ کو کرسمس کے موقع پر ریلیز کئے جانے کا پروگرام تھا اور اسی لئے خاصی بھاگ دوڑ بھی کی جارہی تھی لیکن عامر خان نے پروڈیوسر کو کہہ دیا ہے کہ وہ تب تک کوئی فلم نہیں کریں گے جب تک وہ ذہنی اور جذباتی طور پر خود شوٹنگ کے لئے تیار نہ کرلیں ۔
لہذا ابھی تک ”دھوم تھری“ کی ریلیز کی تاریخوں کا کوئی اعلان نہیں ہوسکا ہے۔اب یہ بات یقینی ہے کہ فلم ریلیز بھی ہوئی تو کم از کم اگلا سال ضرور لگ جائے گا۔
دوسری فلم ”بینگ بینگ“ کے ساتھ بھی کچھ اسی قسم کے حالات ہیں۔ پراگ میں فلم کی بقیہ شوٹنگ ہونا طے تھا لیکن اچانک رہتک کی طبیعت خراب ہوگئی۔ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ انہیں برین سرجری کرانا پڑے گی۔ پہلے سرجری اور اس کے بعد مکمل صحت یابی کا انتظار فلم کی ریلیز کو اگلے سال تک کھینچ کرلے جائے گا۔
سنا ہے کہ کترینہ نے خالی بیٹھنے سے بہتر یہ سمجھا ہے کہ وہ 16جولائی کو آنے والا اپنا جنم دن لندن میں جاکر اپنی فیملی کے ساتھ منائیں۔
XS
SM
MD
LG