رسائی کے لنکس

بلوچستان: ڈاکٹر عبد المالک بلامقابلہ وزیراعلٰی منتخب


عبدالمالک بلوچ (فائل فوٹو)
عبدالمالک بلوچ (فائل فوٹو)

وزارت اعلٰی کے منصب کے لیے مقررہ وقت تک صرف عبدالمالک کے کاغذات نامزدگی کرائے گئے اور کسی جماعت نے اُن کے مد مقابل اپنا اُمیدوار نامزد نہیں کیا

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں نیشنل پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عبد المالک بلوچ بلا مقابلہ وزیراعلٰی منتخب ہو گئے ہیں لیکن اس کا باضابطہ اعلان صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اتوار کو کیا جائے گا۔

وزارت اعلٰی کے منصب کے لیے مقررہ وقت تک صرف عبدالمالک کے کاغذات نامزدگی کرائے گئے اور کسی جماعت نے اُن کے مد مقابل اپنا اُمیدوار نامزد نہیں کیا جس کے بعد وہ بلا مقابلہ وزیراعلٰی منتخب ہو گئے۔

وزیراعلٰی کے لیے ہفتہ کو دوپہر دو بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکتے تھے۔

صوبائی اسمبلی کو قائد ایوان کا انتخاب اتوار کو کرنا ہے جس میں بطور وزیراعلٰی اُن کے انتخاب کا باضابطہ اعلان کیا جائے۔

صوبے میں تین جماعتوں کے اتحاد نیشنل پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی نے مشترکہ طور پر ڈاکٹر عبد المالک کو وزارت عظمٰی کے لیے نامزد کیا تھا۔

ہفتہ کو دیگر جماعتوں خاص طور پر جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن گروپ نے بھی ڈاکٹر مالک کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

ڈاکٹر مالک نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ صوبے کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے سب کی مشاورت کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔
XS
SM
MD
LG