رسائی کے لنکس

کرینہ کپور کا ستارہ عروج پر


کرینہ کپور کا ستارہ عروج پر

کرینہ کپور کا ستارہ عروج پر

فلمی پنڈتوں کا کہناہے کہ اگلے2 ماہ بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے نام رہیں گے ۔ اور یہ کہ کم ازکم اگلے دو ماہ تک کرینہ ہی خبروں میں چھائی رہیں گی۔

’کرینہ جی ‘قسمت کی دھنی ہیں یہ تو سب ہی جانتے ہیں ۔ اب اسی سے اندازہ لگالیجئے کہ پچھلا سارا سال فلم بین زیادہ تر کرینہ کپور کی ہی فلمیں دیکھتے رہے۔ ۔۔ایک سے ایک ہٹ اور ایک سے بڑھ کر ایک۔ ان میں سے کئی فلموں نے اوپر تلے کئی ریکارڈ بھی بنائے جیسے ”باڈی گارڈ“ اور ” را۔ون“۔

نئے سال کا یہ دوسرا مہینہ ہے اور اسی مہینے ۔۔۔بلکہ یوں کہئے کہ اگلے جمعہ کو ان کی نئی فلم ”ایک میں اور ایک تو“ ریلیز ہونے جارہی ہے ۔ اس فلم نے ریلیز سے پہلے ہی خوب شہرت حاصل کرلی ہے۔ یوں بھی بھارت میں جو فلمیں ریلیز سے پہلے ہی مشہور ہوجاتی ہیں ان میں سے بیشتر ہٹ اور سپرہٹ بھی ہوجاتی ہیں۔ یوں اگر یہ فلم ہٹ ہوئی تو بھی کرینہ کپور خبروں میں رہیں گی۔ اور اگر کامیاب نہ بھی ہوئی تو۔

۔۔تو بھی گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔۔۔مارچ یا اگر کچھ تاریخیں آگے پیچھےہوئیں تو اپریل کے شروع دنوں میں ان کی ایک اور نئی فلم ” ایجنٹ ونود“ ریلیز ہونے جارہی ہے۔ ۔۔۔اور” ایک میں اور ایک تو“ کی طرح ”ایجنٹ ونود“نے بھی پہلے سے خبروں میں جگہ بنالی ہے۔

”ایجنٹ ونود“ میں ان کے ہیرو سیف علی خان ہیں ۔ فلم کے ہی کیوں۔۔ان کے دل کے ہیرو بھی وہی ہیں۔ خبرگرم ہے کہ” ایجنٹ ونود“ کی ریلیز کے فوراً دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

کرینہ اور سیف کئی مرتبہ اس بات کا سرعام اعلان کرچکے ہیں کہ” ایجنٹ ونود“ کے بعد دونوں ایک ہوجائیں گے۔

اور یوں فلمی پنڈتوں کی پیش گوئی سچ ہوجائے گی کہ آنے والے 2ماہ کرینہ کپور کے نام رہیں گے۔

XS
SM
MD
LG