رسائی کے لنکس

پاکستانی نژاد بالی ووڈ اداکارہ وینا ملک پچھلے کئی برسوں سے بھارت میں مقیم ہیں۔ وہ ناصرف فلموں میں کام کررہی بلکہ ٹی وی کے لئے بھی وہ کام کرچکی ہیں خاص کر رئیلٹی شوز میں۔

انہیں ایک کے بعد ایک تنازع کے باعث ”تنازعات کی ملکہ“بھی کہا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان تنازعات کے باوجود وینا ملک اس وقت کی مصروف اداکاراوٴں میں سے ایک ہیں۔ وہ پچھلے ہفتے ہی فجی سے بھارت واپس پہنچی ہیں۔ فجی میں ان کی ایک فلم کی شوٹنگ تھی۔

وینا کو ایکتا کپور کی رواں سال کی سپرہٹ فم ”دی ڈرٹی پکچر “کے تامل ورژن میں بھی کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ اس کے علاوہ ایک کامیڈی فلم ”رجنی کی لگ گئی“ بھی جلد شروع ہونے والی ہے ۔ ایک خبر کے مطابق رواں مہینے ہی یہ فلم فلور پر چلی جائے گی۔

اپنی آنے والی فلموں کے حوالے سے روزنامہ ٹریبون کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں وینا ملک کا کہنا ہے انہیں سب سے زیادہ جس فلم کا انتظار ہے وہ ہے ”ممبئی ون ٹو فائیو کلومیٹر “۔ یہ ان کی پہلی ہارر ،تھری ڈی فلم ہے۔

اس کے علاوہ ایک اور فلم ”دال میں کچھ کالا ہے“ بھی قابل ذکر ہے ۔ فلم ”زندگی فٹی فٹی “ میں ان پر پکچرائز ہونے والے گانے سے بھی وینا ملک کو بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔

” دی ڈرتی پکچر “ نے ودیا بالن کو راتوں رات سپراسٹار بنادیا ہے، اب تامل ورژن میں ان کا یہی کردار وینا ملک نبھانے جارہی ہیں ۔

ودیا بالن والے رول کے لئے وینا نے ابھی سے اپنا وزن بڑھانا شروع کردیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی جسامت کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے کبھی تین وقت پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھایا مگر اب یہ بھی کرنا پڑرہا ہے۔

ان دنوں وینا ایک اور مشکل کام انجام دے رہی ہیں اور وہ ہے تامل سیکھنا۔ اس سلسلے میں وہ تامل زبان کے ماہرین سے تربیت لے رہی ہیں جبکہ دس روزہ ورکشاپ بھی اٹینڈ کرچکی ہیں۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG