رسائی کے لنکس

برٹنی اسپیئرز کی ہالی وڈ میں واپسی


سال 2013 کے اختتام سے لے کر 2014 کے آغاز تک برٹنی کے ریذیڈینسی کنسرٹ نے پسندیدگی میں سیلین ڈیان اور سر ایلٹن جان کے بعد تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

پوپ ورلڈ کی میگا اسٹار برٹنی اسپیئرز کا لاس ویگاس میں کیا جانے والے کنسرٹ ’برٹنی: پیس آف می‘ نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے اور کچھ وقفے کے بعد برٹنی ایک بار پھر پلینٹ ہالی وڈ میں کنسرٹ کا دوسرا حصہ پیش کرنے کے لئے تیار ہیں جس کا انتظار ان کے فینز دیوانہ وار کر رہے ہیں۔

’لاس ویگاس سن‘ نے آن لائن ٹکٹ بیچنے والی ایجنسی اسٹب حب کے حوالے سے بتایا کہ ’پیس آف می‘ نئے سال کا سب سے بڑا اور ہٹ کنسرٹ ثابت ہوا ہے جس کے ٹکٹس کی فروخت نے نیا ریکارڈ قائم کیا۔

سال 2013 کے اختتام سے لے کر 2014 کے آغاز تک برٹنی کے ریذیڈینسی کنسرٹ نے پسندیدگی میں سیلین ڈیان اور سر ایلٹن جان کے بعد تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

مجموعی طور پر بکنے والے ٹکٹو ں میں 14فیصد ٹکٹ فروری 14کو ہونے والے کنسرٹ کے تھے۔

کنسرٹس کا سلسلہ 22فروری تک چلے گا۔ کچھ وقفے کے بعد برٹنی 25 اپریل سے 17مئی تک نئے کنسرٹ میں پرفارم کریں گی۔ اس کے بعد 16 اگست سے ایک اور کنسرٹ شروع ہو گا جو 6 ستمبر تک جاری رہے گا۔

برٹنی، کنسرٹس پر خوش تو ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریڈینسی کنسرٹ کا یہ مکمل راؤنڈ بہت زیادہ تھکا دینے والا ہے جس کے دوران انہیں اپنے بچوں کے لئے وقت نکالنا بھی مشکل ہو رہا ہے۔

برٹنی نے ’پیس آف می‘ کے دوسرے حصے میں اپنے نئے البم ’برٹنی جین‘ سے ایک نیا گانا بھی شامل کیا ہے۔
XS
SM
MD
LG