رسائی کے لنکس

پہلا ٹیسٹ:ویسٹ انڈیز کی 40رنز سے فتح


پہلا ٹیسٹ:ویسٹ انڈیز کی 40رنز سے فتح
پہلا ٹیسٹ:ویسٹ انڈیز کی 40رنز سے فتح

گیانا میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 40رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کرلی ہے۔

میچ کے چوتھے روز اتوار کو مہمان ٹیم 219رنز کے ہدف کے تعاقب میں 178رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔ کپتان مصباح الحق نے کچھ دیر ویسٹ انڈین باؤلروں کے خلاف مزاحمت جارتی رکھی اور 52رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔ عمر اکمل 47اور اسد شفیق 42رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

میزبان ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی نے پانچ اور رام پال نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 20مئی کو کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG