رسائی کے لنکس

دوسرا ٹیسٹ: زمبابوے کے237 رنز پر آٹھ کھلاڑی آؤٹ


برینڈن ٹیلر (فائل فوٹو)
برینڈن ٹیلر (فائل فوٹو)

میزبان ٹیم کی اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہیں تھا اور صرف ایک رن پر اس کی پہلی وکٹ جب کہ 31 رنز پر دوسری وکٹ گر چکی تھی۔ بعد ازاں کپتان ٹیلر اور ہملٹن ماساکاڈزا نے اپنی ٹیم کو کچھ سنبھالا دیا

زمبابوے نے پاکستان کے خلاف دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر 237 رنز بنائے ہیں اور اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔

منگل کو ہرارے میں شروع ہونے والے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

میزبان ٹیم کی اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہیں تھا اور صرف ایک رن پر اس کی پہلی وکٹ جب کہ 31 رنز پر دوسری وکٹ گر چکی تھی۔ بعد ازاں کپتان ٹیلر اور ہملٹن ماساکاڈزا نے اپنی ٹیم کو کچھ سنبھالا دیا۔

ماساکاڈزا 75 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ ٹیلر 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

منگل کو کھیل کے اختتام پر اتسیا 14 رنز اور چھتارا بغیر کسی رن کے کریز پر موجود تھے۔

اس میچ کے لیے کپتان برینڈن ٹیلر کی زمبابوے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جو گزشتہ میچ میں اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے شریک نہیں ہوئے تھے۔

سکندر رضا کو اس میچ کے لیے میزبان ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے پہلا ٹیسٹ میچ 221 رنز سے جیت کر سیریز میں ایک، صفر سے برتری حاصل کر رکھی ہے۔

اس سے قبل دورہ زمبابوے میں کھیلے جانے والے دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز بھی پاکستان اپنے نام کر چکا ہے۔
XS
SM
MD
LG