رسائی کے لنکس

ٹاک شو ایک محنت طلب کام


ڈائین ریم، مشہور امریکی ریڈیو ہوسٹ
ڈائین ریم، مشہور امریکی ریڈیو ہوسٹ

ڈائین ریم اس وقت کے سینیٹر براک اوباما ، صدر بل کلنٹن ، ہلری کلنٹن جیسی اہم امریکی شخصیات سمیت پاکستان کی کئی شخصیات کے بھی انٹرویوز کرچکی ہیں

ہیلو امریکہ کے اس سیگمنٹ میں پاکستان ٹیلی وژن اور ریڈیو کےٹالک شوز کے ایک جانے پہچانے میزبان توثیق حیدر کی جانب سے امریکی میڈیا سے پوچھا جانے والا ایک سوال شامل کیا گیا ہے ۔ توثیق حیدر جاننا چاہتے ہیں کہ انہی کے شو جیسے انٹرویو ز پر مشتمل امریکی ریڈیو یا ٹی وی پر شو کرنے والامیزبان اپنے پروگرام کی تیاری کس طرح سے کرتا ہے ؟ کیا وہ اپنے مہمانوں کو انٹرویو سے پہلے خود فون کرکے ان کے اور ان کے خیالات کے بارے میں معلومات لیتا ہے؟ انٹرنیٹ سے کس قدر مدد لیتا ہے ؟کیا ریسرچرز کی کوئی ٹیم اس سلسلے میں اس کی مدد کرتی ہے؟

اس سوال کا جواب وائس آف امریکہ نے امریکہ کے نیشنل پبلک ریڈیو (NPR)پر تیس سال سے اپنے نام سے منسوب ایک انتہائی کامیاب شو کرنے والی خاتون میزبان ڈائین ریم (Diane Rehm) سے لیا ۔ ڈائین ریم عرب نژاد امریکی ہیں۔ وہ دو گھنٹے دورانیے کا یہ شو ہفتے میں پانچ دن کرتی ہیں ۔ ڈائین کا کہنا تھا کہ پانچ پرو ڈیوسرز کی ایک ٹیم شو کی تیاری میں ان کی مدد کرتی ہے ۔ یہ ٹیم شو میں حصہ لینے کے لیئے مختلف شعبوں کے ماہرین اور دیگر مہمانوں سے رابطہ کرتی ہے ۔ اس کے علاوہ یہ ٹیم زیر بحث آنے والے موضوعات کے بارے میں ہر ممکن حد تک معلومات بھی اکھٹی کرکے انہیں دیتی ہے تاکہ وہ اپنا اسکرپٹ تیار کرسکیں ۔ تاہم ڈائین ریم یہ واضح کرتی ہیں کہ ہمیشہ سے ایسا نہیں تھا۔ ایک وقت تھا جب وہ یہ سارا کام اکیلے ہی کرتی تھیں ۔ لیکن یہ ایک انتہائی محنت طلب کام تھا جو کوئی بھی انسان ہمیشہ جاری نہیں رکھ سکتا ۔ ڈائین ریم اس وقت کے سینیٹر براک اوباما ، صدر بل کلنٹن ، ہلری کلنٹن جیسی اہم امریکی شخصیات سمیت پاکستان کی کئی شخصیات کے بھی انٹرویوز کرچکی ہیں ۔ڈائین ریم Pea Body اور انٹرنیشنل میٹرکس ایوارڈ جیسے صحافت اور براڈکاسٹنگ کے اعلیٰ اعزازات حاصل کر چکی ہیں۔

XS
SM
MD
LG