رسائی کے لنکس

ریما جعفالی کو پہلی سعودی خاتون کار ریسر ہونے کا اعزاز حاصل


ریما جعفالی کی عمر 27 سال ہے جبکہ وہ ایک سال سے کار ریس میں حصہ لینا شروع ہوئی ہیں
ریما جعفالی کی عمر 27 سال ہے جبکہ وہ ایک سال سے کار ریس میں حصہ لینا شروع ہوئی ہیں

ریما جعفالی سعودی عرب کی پہلی خاتون کار ریسر کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے قریب ہونے والے مقابلے میں 27 سالہ ریما نے جیگور ون پیس ای ٹرافی کے لیے حصہ لیا اور نئی تاریخ رقم کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی اس ریس کو دیکھنے کے لیے ائے تھے جب کہ سعودی عرب اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی ریس دیکھنے کے لیے موجود تھیں۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کے دوران ریما نے کہا کہ سعودی عرب میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں پر بہت سے لوگ حیران ہیں۔

ان کے بقول مجھے ریس کی غرض سے کار میں سوار ہوتے ہوئے دیکھنا بھی بہت سے لوگوں کے لیے واقعی بہت حیرت کی بات تھی۔

وہاں موجود تماشائیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ سب مجھے دیکھ کر حیران تھے جبکہ میں نے لوگوں کی اس حیرانی سے بھر پور لطف لیا۔

ریما جعفالی نے پہلی مرتبہ رواں سال اپریل میں ہونے والی ایف فور برٹش چیمپئن شپ میں حصہ لیا تھا۔

پیشہ ورانہ طور پر ریسنگ ٹریک پر کار چلانے کا ان کا تجربہ صرف ایک سال کا ہے لیکن وہ کم عمری سے ہی تیز کار چلانے کی شوقین رہی ہیں جبکہ ان کے بقول وہ فارمولہ ون ریس دیکھ دیکھ کر جوان ہوئی ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے 'سعودی پریس ایجنسی' کے مطابق ریس کا اہتمام انٹرنیشنل آٹو موبائلز فیڈریشن نے کیا تھا۔

خواتین کو سعودی عرب میں کار چلانے کی اجازت نہیں تھی تاہم گزشتہ سال جون میں ہونے والی کچھ تبدیلیوں کے بعد ایسا ممکن ہوسکا ہے۔

خصوصی طور پر الیکٹرک کار چلانے کے حوالے سے مردوں کو فوقیت دی جاتی رہی ہے تاہم ریما جعفالی نے الیکٹرک کار ریس میں حصہ لے کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

ریما جدہ سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہ امریکہ میں زیر تعلیم رہی ہیں۔

ریما کا کہنا ہے کہ وہ کچھ عرصہ پہلے تک تصور بھی نہیں کرسکتی تھیں کہ کبھی اس طرح کار ریسنگ میں حصہ لے سکیں گی۔

XS
SM
MD
LG