رسائی کے لنکس

بھارت: جھڑپ میں خاتون سمیت 14 ماؤ باغی ہلاک


اطلاعات کے مطابق یہ گروہ حکمران جماعت کانگریس کے رہنماؤں کی گاڑیوں کے قافلے پر 25 مئی کو چھتیس گڑھ میں ہونے والے حملے میں ملوث تھا

بھارت کی مشرقی ریاست اوڑیسا میں ہفتہ کو سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک خاتون سمیت کم از کم 14 ماؤ باغی ہلاک ہو گئے۔

یہ جھڑپ ضلع ملکہ نگری میں ہوئی جہاں ماؤ باغیوں کے گروہ نے جنگل میں ڈیرہ ڈال رکھا تھا۔

اطلاعات کے مطابق یہ گروہ حکمران جماعت کانگریس کے رہنماؤں کی گاڑیوں کے قافلے پر 25 مئی کو چھتیس گڑھ میں ہونے والے حملے میں ملوث تھا۔ اس حملے میں سینیئر رہنماؤں سمیت 20 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

گروہ کی جنگل میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور ضلعی رضا کاروں نے مشترکہ کارروائی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران بارودی مواد، اسلحہ و گولہ بارود اور ماؤ نواز تحریری مواد بھی قبضے میں لیا گیا۔
XS
SM
MD
LG