رسائی کے لنکس

ہالی وُوڈ میں رواں سال میں ریلیز ہونے والے سیکوئلز


ہالی ووڈ کی مشہور فلموں کے رواں سال ریلیز ہونے والے سیکوئلز سے جڑی تفصیلات۔ اس سال کئی ہٹ فلموں کے سیکوئلز ریلیز ہوں گے۔

ہالی وُوڈ فلموں کے شیدائیوں کے لیے نیا سال بہت کچھ لے کر آ رہا ہے۔ 2014ء کے دوران وہ اپنی کئی پسندیدہ فلموں کے سیکوئلز میں اپنے فیورٹ اسٹارز کو ایک بار پھر ’ایکشن‘ میں دیکھ سکیں گے۔ ’انڈیا ٹی وی‘ نے اس حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ دی ہے جس میں ان سیکوئلز سے متعلق مزید باتیں بتائی گئی ہیں۔ آئیے ذیل میں اس کا جائزہ لیں۔

ریو ٹو
فلم ’ریوٹو‘ رواں سال اپریل میں ریلیز کی جائے گی۔ ایمزون میں اپنے نئے گھر میں ایڈجسٹمنٹ کے مراحل سے گزرتے ایک خاندان کی اس کہانی کی کاسٹ این ہیتھ وے، لیزلی مان بلیو اور دیگر پر مشتمل ہے۔

دی امیزنگ اسپائڈر مین 2
’اسپائڈر مین‘ کے پرستار سیریز کی نئی فلم ’اسپائڈر مین 2‘ دیکھ سکیں گے مئی میں۔ فلم کے ستاروں میں شامل ہیں اینڈریوگارفیلڈ اور ایما اسٹون۔ حسب ِروایت ’اسپائڈر مین‘ اس فلم میں بھی کئی ولنز کو ٹھکانے لگاتے نظر آئیں گے۔

ٹرانسفورمر۔ ایج آف ایکس ٹنشن
جون میں جو سیکوئل سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا وہ ہے ٹرانسفورمر۔ ایج آف ایکس ٹنشن۔ ایک مکینک اپنے آپ کو بچانے کے لئے کس کشمکش میں اُلجھ جاتا ہے اسے اداکاری کے ذریعے شائقین تک پہنچائیں گے مارک والھ برگ اور نکولا پلٹز۔

ہاوٴ ٹو ٹرین یور ڈریگنز2
جے بروچل، کرسٹن وگ اور دیگر اسٹار کاسٹ پر مبنی فلم ’ہاؤ ٹو ٹرین یورڈری گنز2‘ جون میں ریلیز ہوگی۔

ایکس مین۔۔ڈیز آف فیوچر پاسٹ
ہیو جیک مین، جیمزمیک ایوی، مائیکل فاس بینڈر حصہ ہیں ’ایکس مین، ڈیز آف فیوچر پاسٹ‘ کی کاسٹ کا، جو ریلیز ہوگی مئی کے مہینے میں۔

ڈان آف دی پلینٹ آف دی ایپس
جولائی میں سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی کیری رسل، گیری اولڈمین کی فلم ’ڈان آف دی پلینٹ آف دی ایپس‘

دی ایکس پینڈایبلز 3
ہالی وڈ کے ماچو مین سلویسٹر اسٹائلون، آرنلڈ شیوازینگر، اینٹو نیو بینڈرس نظر آئیں گے ایکشن پیکڈ ڈرامہ ’دی ایکس پینڈ ایبلز 3‘ میں جو ریلیز ہوگی رواں سال اگست میں۔

ہنگر گیمز۔ موکنگ جے پارٹ
گولڈن گلوب ایوارڈ ونر جنیفر لارنس، جوش ہیچرسن سپر ہٹ ساگا ہنگر گیمز۔ موکنگ جے پارٹ میں نظر آئیں گے اپنے پرستاروں کو ۔ فلم نومبر میں ریلیز ہوگی۔

نائٹ ایٹ دی میوزیم 3
’نائٹ ایٹ دی میوزیم‘ سیریز کا نیا سیکوئل ’نائٹ ایٹ دی میوزیم 3‘ دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا ۔ فلم کی کاسٹ میں موجود ہیں بین اسٹلر، روبن ولیمزاور ربیل ولسن۔
XS
SM
MD
LG