رسائی کے لنکس

منہدم ہونے والا ہوٹل ریاست آندھرا پردیش کے مرکزی شہر حیدر آباد میں واقع ہے، عمارت گرنے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

بھارت میں حکام کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں پیر کو ایک ہوٹل کی عمارت گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور لگ بھگ ایک درجن زخمی ہو گئے۔

پولیس نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے ہوٹل کی عمارت کے ملبے میں اب بھی متعدد افراد پھنسے ہوئے ہو سکتے ہیں۔ جب کہ کم از کم 20 افراد کو وہاں سے نکال لیا گیا ہے۔

منہدم ہونے والا ہوٹل ریاست آندھرا پردیش کے مرکزی شہر حیدر آباد میں واقع ہے۔ شہر کے مرکزی علاقے میں ہوٹل گرنے کے بعد قریبی سڑک کو بند کر کے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

عمارت گرنے کی فوری طور پر وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ تاہم ماضی میں ایسے واقعات کی وجہ غیر معیاری تعمیرات بتائی جاتی رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہوٹل کی عمارت خاصی پرانی تھی لیکن سرکاری طور پر اس بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG