رسائی کے لنکس

بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں میں تصادم سے 8 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جام نگر میں روسی ساختہ دو ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز پر تھے جب فضا میں ٹکرانے کے بعد یہ گر کر تباہ ہوگئے۔

بھارتی فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹر تصادم کے بعد گر کر تباہ ہونے سے آٹھ اہلکار ہلاک ہو گئے۔

فضائیہ کے ترجمان کیپٹن ایم جی مہتا نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ جمعرات کی دوپہر ریاست گجرات کے علاقے جام نگر میں روسی ساختہ دو ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز پر تھے جب فضا میں ٹکرانے کے بعد یہ گر کر تباہ ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق تصادم کے بعد ایک ہیلی کاپٹر آگ بھڑک اُٹھی، جس کے بعد دونوں کا ملبہ جام نگر کے فضائی اڈے کے قریب کھیتوں میں بکھر گیا۔

بھارتی فضائیہ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
XS
SM
MD
LG