رسائی کے لنکس

بھارت: گرو کے آشرم پر چھاپے کے دوران سینکڑوں زخمی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بدھ کی دوپہر تک پولیس آشرم میں داخل نہ ہو سکی تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ رام پال کی گرفتاری تک کارروائی جاری رہے گی۔

بھارت کی شمال مغربی ریاست ہریانہ میں ایک ہندو گرو کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کی طرف سے کارروائی جاری ہے۔

اس سے قبل منگل کو ہونے والی کارروائی میں پولیس اور گرو کے پیرو کاروں کے درمیان تصادم میں 200 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

گرو رام پال پولیس کو 2006ء میں ہونے والے قتل کے ایک مقدمے میں مطلوب ہے۔

بدھ کی دوپہر تک پولیس آشرم میں داخل نہ ہو سکی تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ رام پال کی گرفتاری تک کارروائی جاری رہے گی۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے گرو کے آشرم سے چار خواتین کی لاشیں بھی برآمد کی ہیں۔

ان لاشوں کی برآمدگی بدھ کو اس وقت ہوئی جب گرو سنت رام پال کے ہریانہ میں واقع آشرم پر پولیس نے چھاپا مارا۔ اس کارروائی کے دوران پولیس کو گرو کے پیروکاروں کی طرف سے مزاحمت کی گئی۔

ہریانہ پولیس کے سربراہ شری نواس وشیشت نے کہا کہ چار خواتین کی لاشوں کو حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یہ ابھی تک واضح نہیں کہ ان خواتین کی ہلاکت کس طرح ہوئی۔

وشیشت کا کہنا ہے کہ بدھ کو ہزاروں افراد آشرم سے باہر آ رہے تھے۔ کئی ایک کو ان کی مرضی کے خلاف روکا بھی گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG