رسائی کے لنکس

بھارت 10 ارب ڈالر کے 126 فرانسیسی جنگی طیارے خریدے گا


بتایا گیا ہے کہ بھارت نے فرانسیسی ڈیسلٹ کے محکمہ ہوابازی سے جنوری 2012ء میں 126طیارے خریدنے سے متعلق بات چیت کا آغاز کیا تھا، جِس سے قبل یوروفائٹر ’ٹائفون‘ سے بات چیت چل رہی تھی

بھارت فرانس سے10 ارب ڈالر مالیت کے 126 رَفل جنگی طیارے خریدے گا۔ قیمت کے بارے میں ابتدائی نااتفاقی کے باعث سودے میں مہینوں کی تاخیر کے بعد، اِس سلسلے میں دونوں ملکوں نے باہمی مذاکرات کو تیز کردیا ہے۔ بھارت اس بات کا خواہاں ہے کہ اِنہیں اپنے ملک میں تیار کرنے کے اختیارات حاصل کرے۔

یہ بات بھارت کی وزارتِ دفاع نے رائٹرز کو بتائی۔

بتایا گیا ہے کہ بھارت نے فرانسیسی ڈیسلٹ کے محکمہ ہوابازی سے جنوری 2012ء میں 126طیارے خریدنے سے متعلق بات چیت کا آغاز کیا تھا، جِس سے قبل یوروفائٹر ’ٹائفون‘ سے بات چیت چل رہی تھی۔

فریقین نے ابھی حتمی معاہدے پر دستخط کرنے ہیں۔

سمجھوتے کے بارے میں بات چیت فرانس کے صدر فرانسواں ہولاں کے دو روزہ دورہٴ بھارت کے دوران ہوگی، جس کا آغاز جمعرات سے ہو رہا ہے۔ تاہم، دونوں نے اس پر دستخط کیے جانے کے امکانات کو اہمیت نہیں دی۔

اس سلسلے میں ہونے والی بات چیت سست روی کا شکار رہی ہے۔ حکام کے مطابق، اِس کی وجہ ٹیکنالوجی کی منتقلی کی قیمت پر اختلافات، اسپیئر پارٹس اور بھارت کے پارٹنر کا انتخاب ہے۔

ایک اور عہدےدار نے کہا ہے کہ اختلافی مسائل عمومی طور پر حل ہوگئے ہیں، اور جولائی تک اِس سمجھوتے پر دستخط ہو جائیں گے۔

ڈیسلٹ نے اپنا مؤقف بیان کرنے سے انکار کیا ہے۔

اس سے قبل ، ایک اور عہدے دار نے بتایا کہ ڈیسلٹ نےٹیکنالوجی اپ گریڈ کرنے کے لیے بھارت سے مزید دو ارب ڈالر کا تقاضا کیا ہے جسے معاہدہ ہونے کی صورت میں 30برس تک منتقل کیا جائے گا۔

فرانس کے وزیر خارجہ، لورے فیبو نے اتوار کے روز اس امید کا اظہار کیا کہ رفل کے ساتھ پہلے درآمدی سمجھوتے پر بات چیت مکمل ہونے کا انتظار ہے۔

بنگلور میں ہونے والے ایک ایئرشو میں بھارت نے اس بات کا عہد کیا کہ سمجھوتے کو مکمل کرنے کی کوششوں میں بجٹ کی کمی کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG