رسائی کے لنکس

بھارت: اسکول بس اور ٹرک میں تصادم 24 بچے ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اطلاعات کے مطابق جب یہ حادثہ پیش آیا تو دھند کی وجہ سے دکھائی دینے میں مشکلات پیش آ رہی تھیں۔

بھارت میں ایک اسکول بس اور ٹرک میں تصادم سے کم از کم 24 بچے ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

یہ حادثہ بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ہوا، جہاں پولیس کے مطابق ایک تیز رفتار ٹرک مخالف سمت سے آنے والی اسکول بس سے ٹکرا گیا۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس کے مطابق ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں تین سے 12 سال کے درمیان تھیں۔

اطلاعات کے مطابق جب یہ حادثہ پیش آیا تو دھند کی وجہ سے دکھائی دینے میں مشکلات پیش آ رہی تھیں۔

امدادی کارکنوں نے تمام بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

اطلاعات میں ریاست میں شدید سردی کی لہر کی وجہ سے تمام اسکولوں میں چھٹیاں دے دی گئی تھیں اور حکام کے مطابق اس بات کا پتہ لگایا جائے گا کہ جس اسکول کی بس کو یہ حادثہ پیش آیا وہ کیوں کھلا ہوا تھا۔

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے اس افسوسناک حادثے میں بچوں کی ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

بھارت میں ٹریفک حادثات معمول ہیں اور ان کی بڑی وجوہات ڈرائیونگ میں لاپرواہی، سڑکوں کی خراب صورت حال اور پرانی گاڑیوں کا استعمال بتائی جاتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG