رسائی کے لنکس

عراق میں سعودی سفیر کی نامزدگی


عراقی وزیر خارجہ ہوشیار زیباری (فائل فوٹو)

عراقی وزیر خارجہ ہوشیار زیباری (فائل فوٹو)

سعودی عرب نے عراق کے ساتھ سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کے لیے بغداد میں اپنا سفیر نامزد کر دیا ہے۔

عراقی وزیرِ خارجہ ہوشیار زیباری (Hoshiyar Zebari) نے منگل کو بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ سابق صدر صدام حسین کے دورِ اقتدار میں کویت پر عراقی حملے کے بعد پہلی مرتبہ بغداد میں سعودی سفیر تعینات کیا جا رہا ہے۔

’’1990ء کے بعد پہلی بار سعودیوں نے عراق میں اپنا سفیر نامزد کیا ہے۔‘‘

یہ اعلان ایسے وقت کیا گیا ہے جب شام میں جاری تنازع اور ایران پر مغربی ممالک کے دباؤ کے باعث مشرق وسطیٰ میں شیعہ اور سنی حلقوں میں اختلافات بظاہر بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG