رسائی کے لنکس

کراچی: لائف اسٹائل سپر اسٹور کا قیام


نئے سپر اسٹور میں روز مرہ زندگی کی تمام اشیاء ایک ہی چھت کے نیچے فروخت کیلئے رکھی گئی ہیں۔

گزشتہ روز کراچی کے ساحلی علاقے کلفٹن میں شہریوں کیلئے لائف اسٹائل سُپر اسٹور کا افتتاح کیا گیا۔ یہ سُپر اسٹور کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں قائم اوشین شاپنگ مال کے احاطے میں کھولا گیا ہے۔

شہر کے پوش علاقے میں اس سپر اسٹور میں فروخت کیلئے ہر چیز خوبصورتی سے رکھی گئی ہے جہاں کھانے پینے کی اشیاء میں دیسی طرز کے کھانوں سمیت کونٹیننٹل، چائنیز، تھائی آئٹم اور بیکری کی اشیا رکھی گئی ہیں اس سمیت "لائیو ڈیلی" کے نام سے مختلف برانڈز کے انواع و اقسام کے سلاد، چکن، گوشت اور مختلف کمپنیز کی پراڈکٹس رکھی گئی ہیں۔

اسکے علاوہ گارمنٹس، کراکری، بچوں کے کھلونے کپڑے، کاسمیٹکس کے مختلف برانڈز کے اسٹال موجود ہیں جہاں خواتین کیلئے پیڈی کیور اور مینی کیور کا اسٹال بھی لگایا گیا ہے۔

سٹور کے ایک جانب بیوٹی اسپا کیلئے آئٹم موجود تھے تو دوسری جانب سگار اور موم بتیوں کا اسٹال بھی شہریوں کی دلچسپی کا باعث بنا۔

اسٹور میں خواتین کی جیولری کیلئے بھی جگہ مختص کی گئی ہے۔

اسٹور کے دوسری جانب ایک حصہ کتابوں کیلئے مخصوص رکھا گیا ہے جہاں انگریزی اُردو لٹریچر اور دیگر مصنفوں اور مختلف اقسام کی کتابیں رکھی گئی ہیں۔

وی او اے سے گفتگو میں سیل مین نے کہا کہ ہمارے سُپر اسٹور میں ضرورت ِزندگی کی ہر چیز رکھی گئی ہے انہی میں کتابیں بھی شامل ہیں اور اب لوگ شاپنگ کے ساتھ ساتھ اپنی پسند کی کتابیں بھی خرید سکیں گے۔

افتتاح کے پہلے روز شہریوں کی بڑی تعداد نے اس سپر اسٹور کا رخ کیا اور نئے سپر اسٹور کے قیام کو خوب سراہا۔
XS
SM
MD
LG