رسائی کے لنکس

’لائن آف کنٹرول' کی مبینہ خلاف ورزی، مذمتی قرارداد


قومی اسمبلی
قومی اسمبلی

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ، ’بھارت لائن آف کنٹرول پر 2003ء کے سیز فائر معاہدے پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنائے‘

منگل کے روز ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی فوج کی جانب سے ’لائن آف کنٹرول‘ پر جنگ بندی کے معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی کے خلاف مذمتی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔

وفاقی دارالحکومت میں اسپیکر اسمبلی، سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونےوالے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی سیز فائر کی خلاف ورزی کا معاملہ زیر بحث آیا، جس کے نتیجے میں، متفقہ قرارداد لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی، زاہد حامد نے قرارداد پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ، ’یہ ایوان لائن آف کنٹرول پر پاکستان کے ہمسائے ملک، بھارت کی جانب سے اشتعال انگیز کارروائیوں، بھارت میں پاک بھارت دوستی بس روکے جانے، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن اور پی آئی اے کے دفتر کے باہر مظاہروں کی شدید مذمت کرتا ہے۔‘

قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ، ’بھارت لائن آف کنٹرول پر 2003ء کے سیز فائر کے معاہدے پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنائے۔‘
XS
SM
MD
LG