رسائی کے لنکس

محمد وسیم کی ورلڈ باکسنگ میں مسلسل چھٹی فتح


بدھ کو پانامہ سٹی میں ہونے والے مقابلے میں محمد وسیم نے والڈیز کو دوسرے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔

ورلڈ باکسنگ کاؤنسل کی فلائی ویٹ سلور کیٹیگری میں نمبر ون باکسر محمد وسیم نے پانامہ کے باکسر الئیاسر والڈیز کو ناک آؤٹ کرکے مسلسل چھٹی فتح حاصل کرلی ہے۔

بدھ کو پانامہ سٹی میں ہونے والے مقابلے میں محمد وسیم نے والڈیز کو دوسرے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔

انتیس سالہ محمد وسیم 29 جون سے پانامہ میں ہیں جہاں وہ اپنے امریکی ٹرینر جیف مے ویدر کے ساتھ ٹریننگ کر رہے ہیں۔

جیف مے ویدر عالمی شہرت یافتہ باکسرز، فلوئڈ مے ویدر سینئر کے بھائی اور فلوئڈ مے ویدر جونیئر کے چچا ہیں جو جنوبی کوریا اور امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں واقع اپنے باکسنگ کلب میں محمد وسیم کو ٹریننگ دے چکے ہیں۔

جیف مے ویدر کا کہنا ہے کہ محمد وسیم سال 2018ء کے اوائل میں مے ویدر جونئیر سے مقابلہ کر سکتے ہیں جسے محمد وسیم خود ایک ڈریم فائٹ کہتے ہیں۔

محمد وسیم کی ورلڈ باکسنگ میں چھٹی فتح
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:50 0:00

محمد وسیم نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت رنگ لائی ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ پانامہ میں "پیورو پاڈر" نامی ان مقابلوں میں ہونے والی اپنی اگلی فائٹ میں بھی کامیاب رہیں گے جو 29 جولائی کو ہوگی۔

محمد وسیم کئی مہینے تک اپنی آبائی شہر کوئٹہ میں ٹریننگ کے بعد پانامہ میں مقابلے کے لیے تیاری کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے جولائی 2016ء میں جنوبی کوریا میں جنوبی کورین باکسر جیدر اولیویا کو ہرا کر ورلڈ باکسنگ کاؤنسل کی فلائی ویٹ سلور کیٹیگری کا ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG