رسائی کے لنکس

کیمرون منٹر نے صدر زرداری کو اسنادِ سفارت پیش کردیں


کیمرون منٹر نے صدر زرداری کو اسنادِ سفارت پیش کردیں
کیمرون منٹر نے صدر زرداری کو اسنادِ سفارت پیش کردیں

پاکستان کے لیے نامزد نئے امریکی سفیر کیمرون منٹر نے بدھ کے روز اسلام آباد میں پاکستانی صدر آصف علی زرداری کو اسنادِ سفارتکاری پیش کیے۔

تقریب میں تقریر کرتے ہوئے ایمبیسڈر منٹر نے کہا کہ ایمانداری اور باہمی احترام کی بنیاد پرقائم طویل المدتی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیےوہ جمہوری طور پر منتخب پاکستانی حکومت اور ملک بھر کے عوام کے ساتھ کام کریں گے۔

انہوں نےکہا کہ امریکہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں پاکستان کی طرف سے دی جانے والی قربانیوں کو سراہتا ہے، اور اُنھوں نےمسٹر زرداری کواُن کے ملک کی معاشی ترقی اور علاقائی استحکام کے ضمن میں امریکہ کی جاری حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

اسلام آباد روانہ ہونے سے قبل نئے سفیر نے وائس آف امریکہ کی اردو سروس کو بتایا کہ اعتماد سازی اُن کا اولین اور سب سے بڑا چیلنج ہوگا۔ اُنھوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں میں امریکی مقاصد اور اِسی طرح سے امریکہ میں پاکستان کےارادوں کے بارے میں شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG